دہلی ایئرپورٹ پر ایک کلو سونا برآمد، دو خواتین مسافر گرفتار
نئی دہلی، 05 اگست (ہ س):۔ محکمہ کسٹمز نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسمگلنگ کے ایک معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو خواتین مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے تقریباً ایک کلو گرام سونا برآمد کیا گیا۔ محکمہ نے بدھ کے روز جاری بیان
دہلی ایئرپورٹ پر ایک کلو سونا برآمد، دو خواتین مسافر گرفتار


نئی دہلی، 05 اگست (ہ س):۔

محکمہ کسٹمز نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسمگلنگ کے ایک معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو خواتین مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے تقریباً ایک کلو گرام سونا برآمد کیا گیا۔

محکمہ نے بدھ کے روز جاری بیان میں بتایا کہ استنبول سے پرواز نمبر 6E-12 کے ذریعے نئی دہلی پہنچنے والی دو خواتین مسافروں کو کسٹمز کے گرین چینل سے گزرنے کے بعد روک لیا گیا۔ یہ کارروائی ایڈوانس پیسنجر انفارمیشن سسٹم (اے پی آئی ایس) کے تحت پروفائلنگ کی بنیاد پر کی گئی۔

ان کے سامان کی ایکسرے جانچ میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی، تاہم جب دونوں خواتین ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر سے گزریں تو ان کے جسم پر دھات کی موجودگی کا اشارہ ملا۔

بعد ازاں تفصیلی ذاتی تلاشی کے دوران حکام نے تقریباً ایک کلو گرام سونا برآمد کیا۔ اسمگلنگ کے مقصد سے سونے پر چاندی کی بیرونی تہہ چڑھائی گئی تھی اور اسے روایتی بازوبند کی شکل دے کر دونوں خواتین کے بازوو ں پر اس انداز میں پہنایا گیا تھا کہ وہ عام زیور معلوم ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande