
۔ ویڈیوکانفرنسنگ میٹنگ میں 30 اگست تک کوالٹی ڈیٹا جمع کرنے، بروقت اپ لوڈ کرنے اور ڈیٹا کی حفاظت پر خصوصی زورپٹنہ، 5 اگست(ہ س)۔ مردم شماری 2027 کے تحت ضلع مردم شماری ہینڈ بک (ڈی سی ایچ بی) 2027 کے کامیاب اور بروقت نفاذ کے سلسلہ میں بدھ کو ڈائریکٹر، مردم شماری ورک -کم - چیف پرنسپل مردم شماری آفیسر، بہار، رنجتا اور ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو اوراصلاح اراضی محکمہ ڈاکٹر مہندر پال کی مشترکہ صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ریاست کے تمام اضلاع کے ضلع مردم شماری افسران اور متعلق افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر گاؤں اور قصبے کے لیے بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، پینے کے پانی، صفائی، سڑکوں، بینکنگ، مواصلات، زراعت، شہری سہولیات اور دیگر ضروری معلومات کے بارے میں درست اور تازہ ترین معلومات جمع کریں۔ کام کی باقاعدہ نگرانی، ڈیٹا کی تصدیق اور محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری کو اولین ترجیح دینے کی ہدایات دی گئیں۔ حکام سے کہا گیا کہ وہ لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ کی رازداری کو برقرار رکھیں، صرف مجاز چینلز کے ذریعے ڈیٹا کا تبادلہ کریں اور کسی بھی تکنیکی یا سیکورٹی سے متعلق مسائل کی فوری طور پر قائم شدہ نظام کے ذریعے رپورٹ کریں۔رنجیتا نے بتایا کہ ڈی سی ایچ بی 2027کا فیلڈ ورک 30 اگست 2026 تک کیا جائے گا۔ اس تمام فیلڈ فنکشنز کی تربیت مکمل ہو چکی ہے اور اب متعین مدت کے اندر پورا کرنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔گاوں اور ٹاؤن ڈائرکٹری سے متعلق کاموں، ڈیٹا جمع کرنے کے عمل، موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے استعمال، کاموں کی مدت اور مختلف سطحوں پر ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ نیز افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ یقینی بنائیں کہ معیار اور سو فیصد معلومات مقررہ فارمیٹ میں تمام گاوں اور شہروں سے وقت پر جمع کی جائیں اور پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں۔مردم شماری ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر سنجیو کمار سو، محکمہ کے آئی ٹی منیجر آنند شنکر، برانچ آفیسر نارائن، تمام اضلاع کے میونسپل کمشنر، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرس اور تمام ایگزیکٹیو آفیسر میٹنگ میں موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan