
بیڑ ، 5 اگست (ہ س) ۔ پرلی دیہی پولیس نے ڈکیتی کے ایک سنگین مقدمے میں مفرور عادی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ امباجوگائی اور اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ پولیس انسپکٹر ملہار شِورکر کی قیادت میں پولیس سب انسپکٹر انکوش نمونے، پولیس حوالدار پوار اور پولیس اہلکار دھنواڈے پر مشتمل ٹیم نے پرلی دیہی پولیس اسٹیشن میں درج جرم نمبر 439/2025 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 309(4) میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت علاءالدین عرف سلیا غفار سید (30)، ساکن کال راتری مندر علاقہ، بھیمنگر، پرلی ویدناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ واردات کے بعد وہ مسلسل مفرور تھا اور پولیس کافی عرصے سے اس کی تلاش کر رہی تھی۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے بعد ملزم کو پرلی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ مقدمے کی مزید تفتیش اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پاگوٹے کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے