
بیڑ، 5 اگست (ہ س) ۔ مہاراشٹر حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں ضلع بیڑ کے کیج شہر میں سینئر دیوانی عدالت کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے پر ریاستی وزیر برائے ماحولیات و مویشی پروری پنکجا منڈے نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کیج میں سینئر دیوانی عدالت کے قیام کا مطالبہ مقامی عوام کی جانب سے طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اب عدالت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جس سے مقامی شہریوں کو عدالتی امور کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ریاستی حکومت نے عدالت کے لیے ضروری عدالتی افسران، ملازمین اور مطلوبہ مالی وسائل کی فراہمی کی بھی منظوری دی ہے۔ محکمہ قانون و انصاف کو اس سلسلے میں روری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پنکجا منڈے نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے کیج اور اطراف کے علاقوں کے عوام کو انصاف کے حصول میں آسانی ہوگی اور عدالتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے