
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ایس پی وید
جموں، 05 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل شیش پال وید نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور تشدد کے واقعات میں تقریباً 70 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔
ایک بیان میں شیش پال وید نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کئی مرکزی قوانین جموں و کشمیر میں نافذ ہوئے، جن کا فائدہ عوام کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ریزرویشن سمیت متعدد مرکزی قوانین مکمل طور پر نافذ نہیں تھے، لیکن اب سماجی انصاف کو فروغ ملا ہے اور عوام کو ان کے ثمرات حاصل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی براہِ راست نگرانی اور نئے قوانین کے نفاذ سے خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے اور مجموعی حالات پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں۔ وید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بھی دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھ چکی ہے، اس لیے اب توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ نئی پالیسیوں اور قوانین کے فوائد زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر