ٹرانسفر آرڈر کی نا فرمانی کر نے والے ریوینو ملازمین کو انتباہ
پٹنہ، 5 اگست (ہ س)۔ ریونیو اوراصلاح اراضی محکمہ کے سکریٹری جئے سنگھ نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر اور تعینات ریونیو ملازمین کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اپنے نئے تعینات ہونے والے اضلاع میں رپورٹ نہیں کی ہے وہ اگلے 24 گھنٹوں کے
ٹرانسفر آرڈر کی نا فرمانی کر نے والے ریوینو ملازمین کو انتباہ


پٹنہ، 5 اگست (ہ س)۔ ریونیو اوراصلاح اراضی محکمہ کے سکریٹری جئے سنگھ نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر اور تعینات ریونیو ملازمین کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اپنے نئے تعینات ہونے والے اضلاع میں رپورٹ نہیں کی ہے وہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے آرڈر نمبر 298 (4) مورخہ 14 جولائی 2026 اور آرڈر نمبر 326 (4) مورخہ 23 جولائی 2026 اور آرڈر نمبر 336 (4) مورخہ 28-07-2024 کے ذریعے بین الاضلاعی تبادلہ اور تعیناتیاں عمل میں لائی تھیں۔ اس کے باوجود کچھ رینوینو ملازمین کے ذریعہ اب تک رپورٹ نہیں کیا گیا ہے ،جو محکمہ کی حکم نامہ کی خلاف ورزی ہے ۔

سکریٹری مسٹر جئے سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ 24 گھنٹے کی متعین مدت میں رپورٹ نہ کرنے والے ریونیو ملازمین کے خلاف بغیر کسی اضافی موقع کے مقررہ محکمانہ تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔ ٹرانسفر کے احکامات کی خلاف ورزی کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے تمام ضلعی افسران اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ 24 گھنٹے کی مدت ختم ہونے کے بعد فوری طور پر رپورٹ نہ کرنے والے ملازمین کی فہرست محکمہ کو فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق تادیبی کارروائی کی جا سکے۔ سکریٹری شری سنگھ نے کہا کہ حکومت کا ارادہ انتظامیہ کو جوابدہ، نظم و ضبط اور عوام پر مبنی بنانا ہے۔ لہٰذا، ہر ریونیو ملازم کی ذمہ داری ہے کہ وہ محکمانہ احکامات کی بروقت تعمیل کرتے ہوئے اپنی نئی پوسٹنگ پر فوری طور پر رپورٹ کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande