‘ایک پیڑ ماں کے نام ’ مہم کے تحت علی گڑھ پبلک اسکول میں شجرکاری مہم
علی گڑھ, 5 اگست (ہ س): علی گڑھ پبلک اسکول میں ملک گیر ایک پیڑ ماں کے نام 2.0ماحولیاتی مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ پروگرام کا افتتاح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو ) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب م
اے اپی ایس


علی گڑھ, 5 اگست (ہ س): علی گڑھ پبلک اسکول میں ملک گیر ایک پیڑ ماں کے نام 2.0ماحولیاتی مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

پروگرام کا افتتاح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو ) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے ماحولیات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں درختوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فطرت کے تحفظ کے لیے درخت لگانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگی قدرتی ماحول سے الگ نہیں کی جا سکتی اور سبزہ کے فروغ کے لئے اجتماعی کوششیں ہی پائیدار مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس موقع پرپرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان ، رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر، پراکٹر پروفیسر محمد نوید خان، ممبر انچارج، پراپرٹی محکمہ پروفیسر محمد آصف،ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈنز پروفیسر انور شہزاد، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، علی گڑھ پبلک اسکول پروفیسر ایثار احمد رضوی، اور ایسوسی ایٹ آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، اے پی ایس پروفیسر محمد اعظم خان نے بھی پودے لگائے ۔ اس موقع پر مسٹر ارشاد حسین، پراکٹر سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande