
علی گڑھ، 05 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اے ایم یو گیس ایجنسی کے سبھی ایل پی جی صارفین بشمول تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے اراکین اور پنشن یافتگان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا تعطل ایل پی جی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے 14 اگست 2026 تک اپنی ای کے وائی سی کی کارروائی مکمل کرلیں۔
اے ایم یو گیس ایجنسی کے ممبر انچارج پروفیسر ریاض احمد نے بتایا کہ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے مطابق جو صارفین مقررہ تاریخ تک لازمی ای کے وائی سی مکمل نہیں کریں گے، انہیں رعایتی گھریلو قیمت کے بجائے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کامرشیل نرخ پر سپلائی کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صارفین کی سہولت کے لیے فیض گیٹ کے نزدیک واقع اے ایم یو گیس ایجنسی دفتر میں خصوصی ای کے وائی سی کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ جمعہ کے علاوہ تمام دفتری ایام میں صبح 10:30 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک جاری رہے گا۔
کیمپ میں صارفین کو اپنے آدھار کارڈ کی ایک نقل کے ساتھ اپنا کنزیومر نمبر بھی لانا ہوگا۔ ایل پی جی کنکشن کی منتقلی کے خواہش مند صارفین کو تمام متعلقہ دستاویزات بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پروفیسر ریاض احمد نے کہا کہ صارفین تازہ معلومات کے لیے انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔ جن صارفین کو گھر پر ای کے وائی سی کی سہولت درکار ہو، وہ اے ایم یو گیس ایجنسی کے دفتر سے ایکسٹینشن نمبر 1277 پر رابطہ کرکے اپنے گھر پر وقت مقرر کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ای کے وائی سی مکمل نہ کر پانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے amugas01@gmail.com پر ای میل بھی بھیج سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جن صارفین کو اپنے موبائل نمبر کی عدم تجدید کے باعث ڈی اے سی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے، وہ اپنے ریکارڈ کی تجدید کے لیے اے ایم یو گیس ایجنسی کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ