پروفیسر تفسیر علی اے ایم یو کے شعبہ جراحت کے چیئرمین مقرر
پروفیسر تفسیر علی اے ایم یو کے شعبہ جراحت کے چیئرمین مقرر علی گڑھ، 04 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج ، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ جراحت کے پروفیسر تفسیر علی کو 4 اگست 2026 سے آئندہ تین سال کی مدت کے لیے شعبہ کا چیئرم
چیئرمین


پروفیسر تفسیر علی اے ایم یو کے شعبہ جراحت کے چیئرمین مقرر

علی گڑھ، 04 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج ، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ جراحت کے پروفیسر تفسیر علی کو 4 اگست 2026 سے آئندہ تین سال کی مدت کے لیے شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر تفسیر علی ممتاز فیکلٹی ممبر اور سرجن ہیں۔ انہیں جراحت کے شعبہ میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر تدریس کا 26 برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، جبکہ طبی خدمات کے میدان میں ان کا تجربہ 28 برس سے زیادہ پر محیط ہے۔ وہ اس سے قبل بھی شعبہ جراحت کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ اس کے علاوہ اجمل خاں طبیہ کالج و اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دواخانہ طبیہ کالج کے ممبر انچارج سمیت یونیورسٹی میں متعدد اہم انتظامی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

پروفیسر تفسیر علی تین کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کے 13 تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں، جبکہ انہوں نے 10 پوسٹ گریجویٹ تحقیقی مقالوں کی نگرانی کی ہے۔ انہوں نے ایران، چین، ترکی، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں علمی اور پیشہ ورانہ پروگراموں میں شرکت کی اور خطبات پیش کیے ہیں۔ ان کی نمایاں علمی و پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں ڈاکٹر پنا لال میموریل نیشنل ایوارڈ، ڈسٹنگوئشڈ سائنٹسٹ انٹرنیشنل ایوارڈ 2016 اور انڈین سوسائٹی آف الٹرنیٹیو میڈیسن کا گولڈ میڈل شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande