
میدک کلکٹریٹ کے’پرجا وانی‘میں انٹلی جنس پولیس افسر بننے والے شخص کی ہلچلحیدرآباد، 04 اگست (ہ س)۔
میدک ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام کے دوران اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص نے خود کوانٹلی جنس پولیس افسرظاہرکرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کوالجھن میں ڈال دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس ایک نقلی وائرلیس ہینڈ سیٹ بھی موجود تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پرجاوانی پروگرام میں شرکت کے لیے ضلع کلکٹریٹ پہنچا اورخود کوانٹلی جنس پولیس افسرکے طورپرمتعارف کرایا۔ اس کے پاس موجودوائرلیس نما آلہ دیکھ کرسیکورٹی اہلکاروں کو اس کے رویے پرشبہ ہوا۔ پولیس نے جب اس سے اس کی شناخت اورآمد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تواس نے تسلی بخش جواب نہیں دیا اورٹال مٹول سے کام لیا۔ صورتحال مشکوک محسوس ہونے پرپولیس نے اسے حراست میں لےلیا۔ حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت بکاسنتوش کے طور پرکی گئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعداسے مزید تحقیقات کےلیے حویلی گھن پورپولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ سنتوش نے خودکوانٹلی جنس پولیس افسرکیوں ظاہرکیااوروہ نقلی وائرلیس ہینڈ سیٹ لے کرکلکٹریٹ کیوں پہنچا تھا اس واقعے کے باعث پرجا وانی پروگرام کے دوران کچھ دیرکے لیے کلکٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی اورسیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھے۔ پولیس کی مزید تحقیقات کے بعد واقعے سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق