تھانے ضلع میں گھر گھر کینسر جانچ مہم، اگست بھر کینسر اسکریننگ وین کی خدمات
نوی ممبئی سے مہم کا آغاز، منہ، چھاتی اور سروائیکل کینسر کی مفت جانچ، مشتبہ مریضوں کو ماہر اسپتالوں سے رجوع کیا جائے گاممبئی ، 4 اگست (ہ س)۔ محکمہ صحت نے کینسر سے متعلق بیداری پیدا کرنے اوربروقت تشخیص کو فروغ دینے کے مقصد سے جدید سہولیات سے آراستہ
THANE CANCER SCREENING VAN


نوی ممبئی سے مہم کا آغاز، منہ، چھاتی اور سروائیکل کینسر کی مفت جانچ، مشتبہ مریضوں کو ماہر اسپتالوں سے رجوع کیا جائے گاممبئی ، 4 اگست (ہ س)۔ محکمہ صحت نے کینسر سے متعلق بیداری پیدا کرنے اوربروقت تشخیص کو فروغ دینے کے مقصد سے جدید سہولیات سے آراستہ کینسر اسکریننگ وین کی خدمات پورے اگست کے دوران ضلع تھانے میں شروع کردی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 3 سے 11 اگست تک نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں منہ، چھاتی اورسروائیکل کینسر کی مفت اسکریننگ، طبی معائنہ اوربیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کینسر کی بروقت تشخیص اور فوری علاج کو یقینی بنانا ہے۔جدید طبی آلات سے لیس اس وین میں تربیت یافتہ ڈاکٹر اور طبی عملہ شہریوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ انہیں کینسر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کر رہا ہے۔ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ارچنا پوار نے خاص طور پر تمباکو، گٹکھا استعمال کرنے والوں، سگریٹ نوش افراد اور 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مرد و خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت اسکریننگ سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔فی الحال یہ وین ایروولی کے راج ماتا جیجاؤ جنرل اسپتال میں موجود ہے، جہاں منہ کے کینسر کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ اگر کسی مریض میں مشتبہ زخم یا گلٹی پائی جاتی ہے تو فوری طور پر اورل بایوپسی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ خواتین کے لیے کلینیکل بریسٹ ایگزامینیشن اور سروائیکل کینسر کی جانچ کے لیے پاپ اسمیئر ٹیسٹ بھی اسی وین میں کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی شخص میں کینسر کی علامات مشتبہ پائی جائیں تو اسے مزید تشخیص اور علاج کے لیے ماہر اسپتالوں سے رجوع کیا جائے گا۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مادھوی انگلے، ڈاکٹر شوبھنا چوہان، ڈاکٹر ارچنا پوار، ڈاکٹر اشفاق صدیقی اور دیگر ڈاکٹرز و طبی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق دوسرے مرحلے میں 12 سے 21 اگست تک کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں جبکہ تیسرے مرحلے میں 22 سے 31 اگست تک الہاس نگر میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں کینسر اسکریننگ وین کے ذریعے مفت جانچ اور بیداری مہم چلائی جائے گی۔ضلع تھانے کے سول اسپتال کے سرجن ڈاکٹر کیلاش پوار نے کہا کہ کینسر ایسی بیماری ہے جس کی بروقت تشخیص اور فوری علاج انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیماری ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جائے تو اس پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلا جھجھک محکمہ صحت کی مفت کینسر اسکریننگ سہولت سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ بروقت جانچ سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande