مداحوں کا انتظار ختم، 'بگ باس 20' کی تاریخ طے
مقبول ٹیلی ویژن ریئلٹی شو ’بگ باس‘ ایک نئے اندازکے ساتھ ایک بار پھر ناظرین کے سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔ شو کے میزبان سلمان خان نے بگ باس 20 کے لیے اسٹریمنگ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک آفیشیل پرومو جاری کیا ہے۔ نیا سیزن 6 ستمبر 2026 سے جیو ہاٹ
بگ باس


مقبول ٹیلی ویژن ریئلٹی شو ’بگ باس‘ ایک نئے اندازکے ساتھ ایک بار پھر ناظرین کے سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔ شو کے میزبان سلمان خان نے بگ باس 20 کے لیے اسٹریمنگ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک آفیشیل پرومو جاری کیا ہے۔ نیا سیزن 6 ستمبر 2026 سے جیو ہاٹ اسٹار پر نشر ہوگا۔ پرومو کی ریلیز نے سوشل میڈیا پر جوش و خروش پیدا کردیا ہے، شائقین نئے سیزن کے بارے میں ہر تفصیل جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

نئے جاری کیے گئے پرومو میں سلمان خان گھوڑے کے ساتھ طاقتور پوز میں نظر آ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، جو 'کرن ارجن' میں ہوا وہ اب بگ باس میں دوبارہ ہوگا۔ سلمان کے ڈائیلاگ نے شو کے تھیم کے بارے میں بحث کو مزید تیزکر دی ہے۔ فلم 'کرن ارجن' دوبارہ جنم لینے اور واپسی کی کہانی پر مبنی تھی، اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ 'بگ باس 20' میں بھی پرانے چہروں کی واپسی نظر آ سکتی ہے۔

پرومو کے ساتھ ایک سے بھلے دو کیپشن بھی اس طرف اشارہ کرتا ہے۔ کچھ عرصے سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ نئے سیزن میں سابق مقابلہ کرنے والوں کو دوسرا موقع دیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ میکرس نے ابھی تک مقابلہ کرنے والوں کی مصدقہ فہرست جاری نہیں کی ہے، لیکن پرومونے یقینی طور پر اشارہ کردیا ہے کہ ناظرین اس بار بگ باس کے گھر میں بہت سے پرانے اور مقبول چہروں کی واپسی دیکھ سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande