
نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔ کلوزنگ آکشن سیشن (سی اے ایس) کے نئےسسٹم کے حوالے سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ دباؤ میںکاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں آئی تیزی نے بھی اسٹاک مارکیٹ کے سینٹیمنٹس پر منفی اثر ڈال ۔ بازار میں قائم دباؤ کی وجہ سے سینسیکس انٹرا ڈے میں930 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ اسی طرح، نفٹی بھی 340 پوائنٹس سے زیادہ غوطہ لگایا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.27 فیصد اور نفٹی 0.64 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای سینسیکس آج 439.94 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 79,132.97 پوائنٹس پر کھلا۔ مارکیٹ کھلتے ہی یہ انڈیکس معمولی تیزی ظاہر کرتے ہوئے 79,143.15 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس کی حرکت میں گراوٹ آگئی۔ دن کے پہلے سیشن میں خریداروں نے کئی بار اپنی خریداری کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی لیکن فروخت کے دباؤ کے سامنے ان کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکی۔
فروخت کے دباؤ کی وجہ سے، سینسیکس ساڑھے گیارہ بجے تک اپنی تمام تیزی گنوا بیٹھا اور سرخ نشان میں چلا گیا۔اس کے بعد بھی مارکیٹ میں فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے انڈیکس دن کی بلند ترین سطح سے 931.28 پوائنٹس تک گر گیا اور دوپہر 2 بجے کے قریب 427.16 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد کی کمی کے ساتھ 78,211.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کی، جس کی وجہ سے سینسیکس دن کی نچلی سطح سے 217.08 پوائنٹس کی بحالی کرکے 210.08 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,428.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس کے برعکس، این ایس ای نفٹی نے آج 70.40 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد گراوٹ کے ساتھ 24,703.90 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار شروع کیا۔ مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد فروخت کا دباو¿ بننے کی وجہ سے انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ خریداروں نے درمیان میں قوت خرید بڑھانے کی کوشش کی لیکن فروخت کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ نفٹی مسلسل گرتا چلا گیا۔
مسلسل فروخت کی وجہ سے انڈیکس ٹریڈنگ کے اختتام سے کچھ دیر پہلے 346.35 پوائنٹس یعنی 1.40 فیصد گر کر 24,427.95 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اختتامی نیلامی سیشن کے دوران آخری منٹ کی خریداری نے نفٹی کو دن کے کم ترین مقام سے 186.95 پوائنٹس کی بحالی کرنے میں مدد کی، جو 159.40 پوائنٹسکی گراوٹ کے ساتھ 24,614.90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج دن کے کاروبار کے دوران ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور پرائیویٹ بینکنگ سیکٹرز کے شیئرز میں مسلسل فروخت کا دباؤ رہا۔ اسی طرح نفٹی ریئلٹی انڈیکس بھی دو فیصد سے زیادہ گر گیا۔ اس کے علاوہ آٹوموبائل، آئل اینڈ گیس اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی کمی کے ساتھ سرخ نشان پر بند ہوئے۔ دوسری جانب میٹل، ہیلتھ کیئر، کنزیومر ڈیوریبلز اور کیپٹل گڈز انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے۔براڈر مارکیٹ میں آج ملا جلا کاروبار رہا۔ نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.29 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اس کے برعکس، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کی تجارت 0.23 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ ختم کی۔
آج کی اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کی ٹریڈنگ کے بعد 489.41 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) پر آ گئی، جو گزشتہ کاروباری دن، پیر کو 492.31 لاکھ کروڑروپے تھی۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 2.90 لاکھ کروڑ کا نقصان ہوا۔
آج کے دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,432 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی ۔ ان میں سے 2,108 حصص کے بھاؤ بڑھے، 2,128 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 196 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ دوسری طرف، این ایس ای پر آج 3,006 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1388حصص منافع کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے جبکہ 1618حصص نقصان کے ساتھ سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح، سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے، 16 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 14 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 14 شیئر سبزنشان میں ، 35 حصص سرخ اور ایک شیئر بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے بند ہوا۔
پورے دن کی تجارت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے برے شیئروں میں اپولو ہاسپٹلز 2.61 فیصد، ہندالکو انڈسٹریز 2.52 فیصد، ٹرینٹ لمیٹڈ 1.89 فیصد، جیو فائنانشل 0.76 فیصد اور آئی ٹی سی 0.70 فیصد آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف گراسم انڈسٹریز 3.74 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 3.10 فیصد، بجاج آٹو 2.16 فیصد، ریلائنس انڈسٹریز 2.13 فیصد اور میکس ہیلتھ کیئر 2.13 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ آج کے ٹاپ 5لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد