پریمیئر لیگ: اسٹرائیکر گونزالو گارسیا ریئل میڈرڈ چھوڑ کر فلہم میں شامل ہوئے
پیرس، 4 اگست (ہ س)۔ انگلش پریمیئر لیگ کلب فلہم نے ہسپانوی اسٹرائیکر گونزالو گارسیا کو ریئل میڈرڈ سے معاہدے کے تحت اپنے کلب م یں شام ل کر لیا ہے۔ کلب اور ریئل میڈرڈ نے پیر کو اس ٹرانسفر کا باضابطہ طور پرکا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی گارسیا کی اپنے ساب
Sports-Football-Premier-League-Fulham-Garcia


پیرس، 4 اگست (ہ س)۔ انگلش پریمیئر لیگ کلب فلہم نے ہسپانوی اسٹرائیکر گونزالو گارسیا کو ریئل میڈرڈ سے معاہدے کے تحت اپنے کلب م یں شام ل کر لیا ہے۔ کلب اور ریئل میڈرڈ نے پیر کو اس ٹرانسفر کا باضابطہ طور پرکا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی گارسیا کی اپنے سابق کوچ الوارو اربیلووا کے ساتھ پھر سے جوڑی بن گئی ہے ۔

22 سالہ گارسیا کا گزشتہ سیزن شاندار رہا تھا۔ انہوں نے ریئل میڈرڈ کے لیے تمام مقابلوں میں آٹھ گول کیے جن میں لا لیگا میں چھ گول بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جنوری میں ریئل بیٹس کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی لگائی تھی۔

گارسیا نے فلہم کے ساتھ 2031 تک معاہدہ کیا ہے۔ کلب کے پاس اس معاہدے میں ایک سال کی توسیع کا اختیار بھی رہے گا۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق ،اس منتقلی کی مالیت تقریباً 4 کروڑ یورو (تقریباً 4.6 کروڑ امریکی ڈالر) ہے۔ ریئل میڈرڈ نے مستقبل کی کسی بھی منتقلی پر 30 فیصد سیل آن کلاز کو اپنے پاس برقرار رکھا ہے۔

فلہم نے اس موسم گرما میں الوارو اربیلووا کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ اربیلووا اس سے قبل ریئل میڈرڈ کی نوجوان ٹیموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور جنوری میں زابی الونسو کے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں پہلی ٹیم کی ذمہ داری ملی تھی۔

گارسیا کے علاوہ 21 سالہ ہسپانوی اٹیکنگ مڈفیلڈر سیزر پلاسیوس بھی ریئل میڈرڈ چھوڑ کر فلہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ پلاسیوس حالیہ مہینوں میں اربیلووا کی رہنمائی میں ریئل کی پہلی ٹیم میں شامل ہو گئے تھے۔

دریں اثنا، ریئل میڈرڈ نے اربیلووا کی جگہ تجربہ کار پرتگالی کوچ ہوزے مورینہو کی تقرری کی ہے۔ مسلسل دو سیزن تک کوئی بڑا خطا ب نہیں جیتنے کے بعد کلب اپنے ٹیم میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande