ہندوستان دورے کے لیے آسٹریلیا-اے خواتین ٹیم کا اعلان، ٹائلا ولیمنک اور ڈارسی براون کی واپسی
نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔ اگلے ماہ ہندوستان دورے پر آنے والی آسٹریلیا-اے خواتین کرکٹ ٹیم کا منگل کو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز ٹائلا ولیمنک اور ڈارسی براون ٹیم کے تیز گیند بازی حملے کی قیادت کریں گی۔ یہ دورہ تین
ٹائلا ولیمنک اور ڈارسی براون


نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔ اگلے ماہ ہندوستان دورے پر آنے والی آسٹریلیا-اے خواتین کرکٹ ٹیم کا منگل کو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز ٹائلا ولیمنک اور ڈارسی براون ٹیم کے تیز گیند بازی حملے کی قیادت کریں گی۔ یہ دورہ تین ہفتوں تک چلے گا، جس میں دونوں ٹیمیں تین ٹی-20، تین ایک روزہ اور ایک چار روزہ مقابلہ کھیلیں گی۔

ہندوستان دورے کے دوران تینوں ٹی-20 مقابلے نیو چنڈی گڑھ کے مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد تین ایک روزہ میچ موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ چار روزہ مقابلہ دھرم شالہ کے ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس دورے کے ساتھ 27 سالہ تیز گیند باز ٹائلا ولیمنک طویل عرصے بعد مسابقتی بین الاقوامی سطح پر واپسی کریں گی۔ چوٹوں سے مسلسل جوجھنے کی وجہ سے ان کا کیریئر کافی متاثر رہا ہے۔ انہوں نے اپریل میں گرین بنام گولڈ پریکٹس میچ کے ذریعے واپسی کی تھی، جو 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ میں کندھے کی شدید چوٹ کے بعد ان کا پہلا مقابلہ تھا۔ اس سال اپریل میں کرکٹ آسٹریلیا نے مسلسل چوٹوں کے باعث ان کا مرکزی معاہدہ بھی ختم کر دیا تھا۔

وہیں، ڈارسی براون کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔ ان کی غیر موجودگی میں بائیں ہاتھ کی تیز گیند باز لوسی ہیملٹن نے ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کر لی تھی۔ اب براون کو آسٹریلیا-اے ٹیم کے ذریعے پھر سے خود کو ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔

قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے کہا، ’’ٹائلا کو پھر سے ہرے اور سنہرے رنگ کی جرسی میں دیکھنا اور ڈارسی کی واپسی ہمارے لیے بے حد خوشی کی بات ہے۔ دونوں کے پاس بین الاقوامی سطح کا تجربہ ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سیکھنے کا شاندار موقع ملے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ دورہ کھلاڑیوں کے لیے برصغیر کی حالات میں کھیلنے اور مضبوط بین الاقوامی حریفوں کے خلاف خود کو پرکھنے کا بہترین موقع ہے۔ کیریئر کے ابتدائی دور میں ہندوستانی حالات کا تجربہ مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے لیے بے حد اہم ثابت ہوتا ہے۔‘‘

ایک روزہ سیریز میں تاہلیا ولسن ٹیم کی کپتانی کریں گی، جبکہ نکول فالٹم ٹی-20 ٹیم اور ریچل ٹرینامین چار روزہ میچ میں آسٹریلیا-اے کی کپتان ہوں گی۔ ٹیم کے آدھے سے زیادہ کھلاڑی 25 سال یا اس سے کم عمر کے ہیں، جن میں 21 سالہ آل راونڈر فرینکی نکلن اور سیانا جنجر بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا-اے خواتین ٹیم (ہندوستان دورہ)

ڈارسی براون، میٹلن براون، نکول فالٹم، ٹیس فلنٹاف، سیانا جنجر، چارلی ناٹ، انیکا لیرائڈ، کیٹی میک، للی ملز، فرینکی نکلن، ہیلے سلور-ہومز، ریچل ٹرینامين، کورٹنی ویب، تاہلیا ولسن اور ٹائلا ولیمنک۔

ہندوستان دورے کا شیڈول

پہلا ٹی-20: 12 ستمبر، نیو چنڈی گڑھ

دوسرا ٹی-20: 15 ستمبر، نیو چنڈی گڑھ

تیسرا ٹی-20: 17 ستمبر، نیو چنڈی گڑھ

پہلا ون ڈے: 20 ستمبر، موہالی

دوسرا ون ڈے: 23 ستمبر، موہالی

تیسرا ون ڈے: 25 ستمبر، موہالی

چار روزہ میچ: 29 ستمبر سے 2 اکتوبر، دھرم شالہ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande