آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا بدھ کومانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کا اعلان کریں گے
نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا تین روزہ جائزہ اجلاس منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ پیر سے شروع ہونے والے دو ماہانہ مانیٹری پالیسی جائزہ اجلاس کے فیصلوں کا اعلان آر بی آئی کے گورنر سنجے
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا بدھ کومانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کا اعلان کریں گے


نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا تین روزہ جائزہ اجلاس منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ پیر سے شروع ہونے والے دو ماہانہ مانیٹری پالیسی جائزہ اجلاس کے فیصلوں کا اعلان آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا بدھ، 5 اگست کو صبح 10 بجے کریں گے۔

آر بی آئی کے مطابق گورنر سنجے ملہوترا کا مانیٹری پالیسی بیان 5 اگست کو صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا، جبکہ اس کے بعد دوپہر 12 بجے مانیٹری پالیسی سے متعلق پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔معاشی امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ چھ رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی جون کی گزشتہ میٹنگ کی طرح اس مرتبہ بھی پالیسی سودی شرح (ریپو ریٹ)کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھ سکتی ہے۔

ایس بی آئی ریسرچ کے مطابق آر بی آئی کی جانب سے شرح سود میں کسی تبدیلی کے امکانات کم ہیں، کیونکہ آئندہ دو سہ ماہیوں کے دوران صارفین کی قیمتوں پر مبنی افراطِ زر (مہنگائی) کے 5 فیصد سے اوپر رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملکی اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کے واضح آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔مالی سال 2026-27 کے دوران مانیٹری پالیسی کمیٹی کی مجموعی طور پر چھ میٹنگیں طے ہیں اور یہ اس سال کی تیسری میٹنگ ہے۔ پہلی جائزہ میٹنگ اپریل میں ہوئی تھی۔ گزشتہ سال اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے آر بی آئی نے پالیسی ریپو ریٹ میں مجموعی طور پر 1.25 فیصد کی کمی کی تھی، جس کے بعد موجودہ ریپو ریٹ 5.25 فیصد پر برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande