
حیدرآباد ،04 اگست (ہ س)۔
حیدرآباد شہرکوپینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے منجیرا پروجیکٹ کے تحت واقع کلب گورسب اسٹیشن میں 33 کے وی آؤٹ ڈورویکیوم سرکٹ بریکر(وی سی بی)کی تنصیب اوردیکھ بھال کے کام انجام دیئے جائیں گے۔ یہ مرمتی کام 5 اگست 2026 (بدھ) کو صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہیں گے۔ اس دوران تقریباً 6 گھنٹے تک شہرکے بعض علاقوں میں جزوی جبکہ بعض علاقوں میں مکمل طورپرپینے کے پانی کی سپلائی متاثررہے گی۔ پانی کی فراہمی سے متاثرہونے والےعلاقے آرسی پورم ،اشوک نگر،جیوتی نگر،لنگم پلی،چندا نگر،حفیظ پیٹ،مدینہ گوڑہ،میاں پور، بیرم گوڑہ، امین پور،بھاگیہ نگرکالونی، بی ایچ ای ایل فیکٹری،بی ایچ ای ایل ٹاؤن شپ،ایچ سی وی انڈسٹریل ایریاکے بلک پینے کے پانی کے کنکشن،آف ٹیک پوائنٹس بلک پینے کے پانی کے کنکشن
حیدرآباد واٹربورڈ(جل منڈلی) نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی اپنی ضرورت کے مطابق پینے کا پانی ذخیرہ کرلیں اورپانی کا محتاط استعمال کریں۔بورڈ نے یقین دلایاہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی پانی کی معمول کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ جل منڈلی نے اس عارضی پریشانی پرصارفین سے تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق