پریاگ راج میں تین معذور افراد کا قتل، پولیس تفتیش میں مصروف
پریاگ راج، 4 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے شاہ گنج تھانہ علاقے کے تحت گڑھی کلاں محلے کے ایک گھر میں منگل کو تین قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کی لاشیں ملی ہیں،جن میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور
قتل


پریاگ راج، 4 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے شاہ گنج تھانہ علاقے کے تحت گڑھی کلاں محلے کے ایک گھر میں منگل کو تین قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کی لاشیں ملی ہیں،جن میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنسک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سٹی) منیش کمار شانڈیلیا نے بتایا کہ ایک مرد اور دو خواتین گڑھی کلا ںمحلے میں کرائے کے کمرے میں رہ رہے تھے۔ منگل کو اطلاع ملی تھی کہ تینوں کمرے کے اندر مردہ پڑے ہیں۔ اس رپورٹ کے بعد شاہ گنج پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فورنسک ٹیم کو طلب کیا۔ معاملے کی تمام پہلوو¿ں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی سی پی (سٹی) نے بتایاکہ تینوں افراد قوت گویائی اور سماعت سے محروم تھے، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر آگاہی نہیں ہو سکی۔ یہاں تک کہ مالک مکان بھی ان کی شناخت کرنے سے قاصر تھا۔ مرنے والوں میں ایک خاتون کی عمر 45 سال، دوسری کی عمر تقریباً 33 اور مرد کی عمر 35 سال تھی۔ پولیس ٹیمیں ان کی شناخت کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔ فی الحال لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر، ایسا لگتا ہے کہ موت تینوں کے درمیان جسمانی جھگڑے کے دوران ہوئی؛ تاہم جائے واقعہ پر قتل کے زاویے اور دیگر متعلقہ پہلوو¿ں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande