
نئی دہلی،04اگست(ہ س)۔ کانگرس کمیٹی چاندنی محل بلاک کانگرس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ بروز پیر کو شام ساڑھے اٹھ بجے منٹو روڈ پر منعقد ہوئی جس میں چاندنی محل بلاک کانگرس کمیٹی کے صدر حاجی منظور نے اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی اور خاص طور پر جو ایس ائی ار کا کام چل رہا ہے اس پر تفصیل سے بات ہوئی ایس ائی ار کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بی ایل اوز مقرر تھے انہوں نے بی ہمارے بی ایل اے ٹو کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور اب بی ایل اوز نے بتایا ہے کہ اب ووٹروں کو فارم اپنے الیکشن افس میں جا کر جمع کرنے پڑیں گے۔ چاندنی محل بلاک کانگرس کمیٹی کے صدر حاجی منظور نے بتایا کہ میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بھی اعتراضات اور دعووں کے دوران ووٹروں کی پوری طرح سے مدد کی جائے گی تاکہ کسی بھی طرح سے ووٹر کا نام فہرست سے خارج نہ ہو اور اس بات کی پوری کوشش کریں گے کہ الیکشن کمیشن سے مل کر ایک دن کا کیمپ اور لگوایا جائے اور اس بات پر بھی چرچہ ہوئی کہ انے والے الیکشن میں آپسی اختلافات بھول کر پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے اس کو پوری ذمہ داری سے جتوا کر لائیں اور اس کا پورا ساتھ دیں۔ میٹنگ میں مرزا جاوید علی جنرل سیکرٹری دلی پردیش کانگرس کمیٹی سینیئر کانگریسی لیڈر نسیم احمد مسعود ضیا جنرل سیکرٹری ضلع چاندنی چوک کمیٹی فرحان خان بھورے نائب صدر رفیق احمد سکریٹری ضلع چاندنی چوک حسنین اختر منصوری سابق صدر بلاک کانگرس کمیٹی سیتا رام بازار سنجے یادو صدر بلاک کانگرس کمیٹی دلی گیٹ کمیٹی اشتیاق احمد سابق صدر سیتا رام بازار حاجی فیضان دہلوی اطہر اقبال، خضر خان، راجو پوری ،محمد اسلم بچہ ،عارف قریشی، فرزانہ بیگم ،نکی، بھائی جی، اعتبار احمد و کثیر تعداد میں کانگرس کے ساتھیوں نے حصہ لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais