جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تیل ٹینکر میں لگی آگ کو بروقت قابو کر لیا گیا
جموں, 04 اگست (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں منگل کو گیس سے بھرے ایل پی جی ٹینکر کے ایک ٹائر میں اچانک آگ لگ گئی۔ تاہم مقامی لوگوں، سی آر پی ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قا
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تیل ٹینکر میں لگی آگ کو بروقت قابو کر لیا گیا


جموں, 04 اگست (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں منگل کو گیس سے بھرے ایل پی جی ٹینکر کے ایک ٹائر میں اچانک آگ لگ گئی۔ تاہم مقامی لوگوں، سی آر پی ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا گیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ٹینکر جموں سے سرینگر کی جانب جا رہا تھا کہ چندرکوٹ کے قریب اس کے ایک ٹائر میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، سی آر پی ایف کے اہلکار اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مشترکہ کوششوں سے آگ کو ٹینکر تک پھیلنے سے پہلے ہی بجھا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ پر بروقت قابو پا لینے کی وجہ سے گیس سے بھرے ٹینکر کوبچالیا گیا اور ایک ممکنہ بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہی، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ٹینکر کو کوئی نقصان پہنچا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande