نیرج بوانا-نوین بالی گینگ کا بدمعاش انکاؤنٹر میں گرفتا ر
نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔باہری شمالی ضلع پولیس نے پیر دیر رات ایک انکاؤنٹر کے بعد نیرج بوانا-نوین بالی گینگ کے ایک سرگرم رکن سویندر عرف بابا عرف پاگل (36) کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے محاصرے کے دوران پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
OUTER-NORTH-ENCOUNTER


نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔باہری شمالی ضلع پولیس نے پیر دیر رات ایک انکاؤنٹر کے بعد نیرج بوانا-نوین بالی گینگ کے ایک سرگرم رکن سویندر عرف بابا عرف پاگل (36) کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے محاصرے کے دوران پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں اس کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، تین زندہ کارتوس، تین خالی خول (7.65 ایم ایم) اور دو خالی خول (9 ایم ایم) برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 3 اگست کی رات تقریباً 10 بجے اسپیشل اسٹاف اور علی پور پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ سویندر جی ٹی کرنال روڈ سے ہیرنکی پشتہ روڈ کی طرف آرہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے علاقے میں جال بچھا یا۔ جب ملزم کو روک کر ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا تو اس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ ایک گولی ایس آئی وشال کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جس سے اس کی جان بچ گئی۔ اپنے دفاع میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم زخمی ہو گیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزم کو پہلے راجہ ہریش چندر اسپتال اور بعد میں ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ سویندر عرف بابا عرف پاگل نیرج بوانا-نوین بالی گینگ کا سرگرم رکن ہے ۔ وہ علی پور اور نریلا علاقوں میں تاجروں اور پراپرٹی ڈیلروں سے تاوان وصول کرتا تھا۔ اس کے خوف کی وجہ سے بہت سے متاثرین پولیس میں شکایت درج کرانے سے ڈرتے تھے۔ پولیس کو یہ اطلاع بھی ملی کہ ملزم ایک اور واردات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سویندر نریلا کے سنوت گاو¿ں کا رہنے والا ہے اور اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، حملہ اور آرمس ایکٹ سمیت چھ مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے نیرج بوانا-نوین بالی گینگ کی سرگرمیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande