نیپال کے مسلم رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں ملک کو ہندوراشٹرقرار دینے کا مطالبہ کیا
کاٹھمنڈو، 4 اگست (ہ س)۔ راشٹریہ سواتنتر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ طاہر علی بھٹ نے منگل کو ایوان نمائندگان کے اجلاس میں ملک کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے باوجود وہ ہندو راشٹر کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ک
نیپال


کاٹھمنڈو، 4 اگست (ہ س)۔ راشٹریہ سواتنتر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ طاہر علی بھٹ نے منگل کو ایوان نمائندگان کے اجلاس میں ملک کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے باوجود وہ ہندو راشٹر کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی ہندو قوم پرستی کی حمایت کرتی ہے، لیکن وہ ایسی ہندو قوم نہیں چاہتی جس کی خصوصیات تشدد یا قتل وغارت ہو۔

مسلم ایم پی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ نیپالی ایک مالا میں سینکڑوں پھولوں کی طرح ہیں، جو تمام مذاہب کے تئیں ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دنیا میں ہر ایک قوم کا اپنا راشٹر ہے لیکن ڈیڑھ ارب ہندووں کا کوئی راشٹر نہیں ہے۔ طاہر علی نے کہا کہ مسلمان ہونے کے باوجود وہ ایک ایسی جماعت میں ہیں جو ایک ہندو راشٹر کی حمایت کرتی ہے، نیپال کو دنیا کی واحد ہندو راشٹرکے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

ایم پی طاہر علی نے کہا کہ جب تک نیپال ایک ہندو راشٹرکے طور پر جانا جاتا تھا، نیپالی مسلمانوں کے حج پر جانے پر ان کی خصوصی مہمان نوازی کی جاتی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande