ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والوں پر مرنال ٹھاکر کا سخت ردعمل
اداکارہ مرنال ٹھاکر نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ڈیپ فیک مواد کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کو سخت قانونی وارننگ جاری کی ہے جو جعلی مواد بنانے اور شیئر کرنے کے لیے ان کی تصویر اور شناخت کا غلط استعمال
Mrunal-Thakurs-befitting-deepfake-video-creators


اداکارہ مرنال ٹھاکر نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ڈیپ فیک مواد کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کو سخت قانونی وارننگ جاری کی ہے جو جعلی مواد بنانے اور شیئر کرنے کے لیے ان کی تصویر اور شناخت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی تصویر کا کوئی بھی غلط استعمال غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ، فلمی شخصیات کے ڈیپ فیک مواد تیزی سے منظر عام پر آ رہے ہیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس مدعے کا جواب دیتے ہوئے، مرنال نے لکھا کہ ان کی شکل کا استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک مواد بنانا یا شیئر کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے اسے باضابطہ نوٹس ماننے کی بات کہتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کی شناخت کا کسی بھی طرح سے غلط استعمال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اداکارہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی ہے ۔

مرنال ٹھاکر سے پہلے بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار اے آئی ڈیپ فیک کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔ اکشے کمار، پریتی زنٹا، ورون دھون، شروتی ہاسن، انل کپور، سلمان خان، شلپا شیٹی، کارتک آرین اور سنیل شیٹی جیسے ستاروں نے بھی اپنی شناخت اور شخصیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کی ہے۔ ڈیپ فیک معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان، مرنال کے اس اقدام کو ڈیجیٹل سیکورٹی اور ذاتی حقوق کے بارے میں بیداری بڑھانے میں اہم سمجھا جا رہاہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande