
دہلی گیٹ قبرستان آئی ٹی او میں سوگواروں کی موجودگی میں بعد نماز عشائ سپرد خاکنئی دہلی ،4اگست (ہ س)۔جامع مسجد کی سابق میونسپل کونسلر طلعت سلطانہ کی والدہ گرامی اور کانگریس کے سینئر لیڈر، سا بق سفیر اور سینئر صحافی میم افضل کی بہن صنوبرسلطانہ بنت مرحوم حکیم کلن یوسف (83)کا پیر کو بعد نماز ظہر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔وہ دریا گنج واقع سنجیون اسپتال میں زیر علاج تھیں اور دن کے تقر یباً پو نے پانچ بجے انہوں نے اسپتال میں ہی آخری سانس لی ۔وہ کچھ عرصے سے علیل چل رہی تھیں ۔ واضح ر ہے کہ پچھلے سال دسمبر میں ان کے شوہر شوکت علی کا انتقال ہوچکا ہے ۔مرحومہ کو آج بعد نماز عشائد ہلی گیٹ قبر ستان ،آئی ٹی او میں سوگواروں کی مو جو دگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔اس موقع پر سماجی ،سیا سی ،سما جی اور ملی شخصیات ،دوست احباب اور مقامی شہریوں کی بڑی تعدادموجو تھی۔
مرحومہ کے پسماندگان میں چار بیٹیاںہیں ،جن میںناحد منور ،انجم شیریں،طلعت سلطانہ اور صبیحہ شکیل (سمی ) اور ایک بیٹا نوید علی ہیں ۔مرحومہ صوم صلوا? کی پابند خوش احلاق ،ملن سار، نیک سیرت خاتون تھیں اور سماجی اور ملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں ۔مرحومہ خاص کر تعلیم کے شعبہ میں لڑکیوں کی رہنما ئی کرتی تھیں اور انہیں ہر ممکن تعاون بھی کیا کرتی تھیں ۔تدفین کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈ ر اور سابق سفیر میم افضل،صحافی فرحان یحیٰ ،اقبال پہلوان ،ڈاکٹر شکیل اختر ،محمد زبیر،مصور حسین و دیگر شخصیات موجود تھیں۔ادھرمرحومہ کے انتقا ل پر بی جے پی اور اقلیتی مورچہ سمیت مختلف سیاسی جما عتو ںکے لیڈروں اور ملی تنظیموں کے رہنما ? ں نے سابق کونسلر طلعت سلطانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais