اگنو میں جولائی 2026 داخلوں کی آخری تاریخ 16 اگست تک بڑھا دی گئی
علی گڑھ،04 اگست(ہ س)۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے جولائی 2026 سیشن میں داخلوں کی آخری تاریخ بڑھا کر 16 اگست 2026 کر دی گئی ہے۔ یہ توسیع پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹ، پی جی ڈپلومہ، ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ پروگراموں سمیت تمام کورسز کے لیے نافذ
اگنو میں جولائی 2026 داخلوں کی آخری تاریخ 16 اگست تک بڑھا دی گئی


علی گڑھ،04 اگست(ہ س)۔

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے جولائی 2026 سیشن میں داخلوں کی آخری تاریخ بڑھا کر 16 اگست 2026 کر دی گئی ہے۔ یہ توسیع پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹ، پی جی ڈپلومہ، ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ پروگراموں سمیت تمام کورسز کے لیے نافذ ہوگی۔ علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے وردھن آچاریہ نے بتایا کہ طلبہ گھر بیٹھے اگنو کی آن لائن داخلہ پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں اور ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگنو علاقائی مرکز، علی گڑھ میں ہنرمندی اور روزگار سے متعلق متعدد کورسز چلائے جا رہے ہیں، جن میں کمپیوٹر سائنس، دیہی ترقی، سوشل ورک، صحافت و ابلاغ عامہ، سیاحت، صنعتی تحفظ، اردو، سنسکرت، زراعت، ڈیری فارمنگ، نامیاتی کھیتی، پولٹری، شہد کی مکھیوں کی پرورش، غیر ملکی زبانیں، یوگا، لائبریری سائنس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فیشن ڈیزائن، انسانی حقوق، سائبر قانون، باغبانی اور دیگر شعبوں کے ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔

مزید معلومات اور داخلے کے لیے طلبہ اگنو علاقائی مرکز، شری ٹیکارام کنیا مہاودیالیہ کیمپس، رام گھاٹ روڈ، علی گڑھ سے رابطہ کر سکتے ہیں یا فون نمبر 8869829838 پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande