بہار کے 10 اضلاع میں موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری، پٹنہ سمیت کئی شہروں میں پانی بھر گیا
پٹنہ،4 اگست(ہ س)۔ بہار میں مانسون ایک بار پھر پوری طرح سے سرگرم ہو گیا ہے۔ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک موسلادھار بارش ہوئی۔ جہاں اس سے کسانوں کی مسکراہٹ آئی، وہیں پٹنہ اور دیگر شہروں کے مختلف علاقوں میں آبی جماؤ ہونے سے لوگوں ک
بہار کے 10 اضلاع میں موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری، پٹنہ سمیت کئی شہروں میں آبی جماؤ


پٹنہ،4 اگست(ہ س)۔ بہار میں مانسون ایک بار پھر پوری طرح سے سرگرم ہو گیا ہے۔ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک موسلادھار بارش ہوئی۔ جہاں اس سے کسانوں کی مسکراہٹ آئی، وہیں پٹنہ اور دیگر شہروں کے مختلف علاقوں میں آبی جماؤ ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں کمی سے گرمی کی شدت سے راحت ملی ہے۔

پٹنہ موسمیاتی مرکز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راجدھانی سمیت تمام اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور بوندا باندی جاری رہے گی۔ ریاست کے 10 اضلاع ارریہ، بھوجپور، بکسر، کٹیہار، کشن گنج، سارن اور سیوان میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سمستی پور، ویشالی اور مغربی چمپارن اضلاع میں انتہائی تیز بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری کی کمی ہو سکتی ہے۔ پیر کے روزپٹنہ سمیت 11 اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی آئی، جہاں پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سپول میں 35.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ مانسون کی گرت فی الحال بیکانیر، دہلی، لکھنؤ اور پٹنہ سے ہوتی ہوئی منی پور کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ تین سے چار روز تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ساون کے پہلے پیر کے روز موسلا دھار بارش سے پٹنہ، مظفر پور، سمستی پور، سپول اور سہرسہ میں پانی جمع ہوگیا۔ صبح ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ریاست کے 25 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ریجنل ریسرچ اسٹیشن اگوان پور کے زرعی موسمیاتی خدمات کے محکمہ نے 33.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔ دوپہر کو بارش تھمنے کے بعد بھی سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سارن کے امنور میں سب سے زیادہ 98.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پورنیہ کے گورا میں 92 ملی میٹر، قصبہ میں 72 ملی میٹر، سیتامڑھی میں سونبرسا میں 60 ملی میٹر، روہتاس میں تلوتھو میں 59 ملی میٹر اور سیوان کے بھگوان پور ہاٹ میں 53 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

کٹیہار کے اعظم نگر میں 52 ملی میٹر، بھبھوا میں 51 ملی میٹر، مدھے پورہ اور میکر میں 47 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ سپول کے بیر پور میں 45 ملی میٹر،بانکا کے امر پور میں 40 ملی میٹر، سہرسہ میں 39 ملی میٹر، اورنگ آباد میں 36 ملی میٹر اور پنپن میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سہرسہ میںبارش نے میونسپل کارپوریشن کے ناقص آبی نکاسی کے نظام کو بے نقاب کردیا۔ وارڈ 39، گاندھی پتھ، پرانا جیل علاقہ، نیو کالونی، سراہی، ہاتھی ٹولہ اور میر ٹولہ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئیں۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ طویل پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس سے ملیریا اور ٹائیفائیڈ سمیت متعدی بیماریوں کا خطرہ ہے۔

آبی نکاسی کے بارے میں وارڈ 39 کے کونسلر کے نمائندے وجے داس نے بتایا کہ ایک پمپ سیٹ دستیاب ہے، لیکن پانی نکالنے کے لیے کوئی مناسب جگہ نہیں ہے۔ وارڈ 35 کے کونسلر کے نمائندے محمد جبار نے بتایا کہ شرما ٹولہ میں پمپ سیٹ سے پانینکالا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande