ہماچل میں شدید بارش، سرمور میں گری جٹون بیراج ڈیم سے دو بار پانی چھوڑا گیا، 10 اگست تک الرٹ
شملہ، 4 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون فعال ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں مسلسل بارش کا سلسلہ جا ریہے۔ شملہ سمیت بیشتر علاقوں میں منگل کی صبح سے شدید بارش ہو رہی ہے، جبکہ ضلع سرمور کے کئی علاقوں میں دیر رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیا
بارش


شملہ، 4 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مانسون فعال ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں مسلسل بارش کا سلسلہ جا ریہے۔ شملہ سمیت بیشتر علاقوں میں منگل کی صبح سے شدید بارش ہو رہی ہے، جبکہ ضلع سرمور کے کئی علاقوں میں دیر رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ریاست میں چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ کے مطابق 5 سے 10 اگست تک ریاست میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے دریاوں، وادیوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ چمبا اور کانگڑا اضلاع میں بھی اگلے 24 گھنٹوں کے لیے سیلاب کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع سرمور کے داداہو میں سب سے زیادہ 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد بلاس پور ضلع کے نینا دیوی میں 140.8 ملی میٹر، سرمور کے ناہن میں 117.6 ملی میٹر، سرمور کے جٹون بیراج میں 70.4 ملی میٹر، دھولاکواں میں 68.5 ملی میٹر، بلاس پور کے ملرون میں 64.2 ملی میٹر، اولنڈا 60.6 ملی میٹر، اونامیں 57 ملی میٹر، کانگڑا کے نگروٹا سوریان میں 43 ملی میٹر، اونا کے ننگل ڈیم میں 42 ملی میٹر، کانگڑا کے گھمرورمیں 41.4 ملی میٹر اور دہرا گوپی پورمیں 39.4 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کانگڑا ضلع کے کچھ مقامات پر گرج چمک اور بجلی گرنے کی بھی اطلاع ہے۔

مسلسل بارش کے درمیان منگل کی صبح ضلع سرمور میں گری جٹون بیراج ڈیم سے پانی چھوڑا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت بیراج کے گیٹ نمبر چار سے پانی چھوڑا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دریا کے پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے اور نشیبی میدانی علاقوں میں پانی پھیلنے کا امکان ہے۔ لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دریا اور اس کے کناروں کے قریب نہ جائیں۔ پنچایت کے نمائندوں، رضاکارانہ تنظیموں اور مقامی لوگوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اس معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے دن میں دوسری بار بیراج سے پانی چھوڑا گیا۔

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے ریاست کی سڑکوں، بجلی اور پینے کے پانی کے نیٹ ورک کو بھی متاثر کیا ہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست میں 109 سڑکیں بند ہیں۔ ان میں سے منڈی ضلع میں 43، کلو میں 39، سرمور میں 8، شملہ اور چمبا میں 6-6، کانگڑا میں 5 اور اونا میں 2 سڑکیں بند ہیں۔ اس کے علاوہ 6 پاور ٹرانسفارمرز اور 30 پینے کے پانی کی اسکیمیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کچھ جگہوں پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 5 اور 6 اگست کو الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ 7 اگست کو کئی علاقوں میں شدید بارش کی بھی توقع ہے، جبکہ ریاست کے مختلف حصوں میں 8، 9 اور 10 اگست کو شدید بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو موسمی انتباہات پر عمل کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande