ایچ-فاسٹ کی کارروائی، 25 ٹن سے زائد ملاوٹی مصالحے ضبط، 3 گرفتار
حیدرآباد ،04 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں حیدرآباد فوڈ ایڈ لٹریشن سرویلنس ٹیم (ایچ-فاسٹ) نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فوڈ سیفٹی محکمہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مصالحہ جات کی تجارت اورپروسیسنگ یونٹوں پرچھاپے مارکر25 ٹن سے زائد ملاوٹی مصا
ایچ-فاسٹ کی کارروائی، 25 ٹن سے زائد ملاوٹی مصالحے ضبط، 3 گرفتار


حیدرآباد ،04 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں حیدرآباد فوڈ ایڈ لٹریشن سرویلنس ٹیم (ایچ-فاسٹ) نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فوڈ سیفٹی محکمہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مصالحہ جات کی تجارت اورپروسیسنگ یونٹوں پرچھاپے مارکر25 ٹن سے زائد ملاوٹی مصالحے ضبط کرلیے اورتین افراد کوگرفتارکرلیا۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنروی۔ سی۔ سجنارنے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد مصالحوں کی تجارت اور پروسیسنگ سے وابستہ 13 یونٹوں کی جانچ کی گئی۔ اس سلسلے میں میلاردیوپلی اوربالاپورپولیس تھانوں میں تین فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کی شناخت راہل بھاٹی، وشال پنواراوردولی چند کچھاور کے طورپرہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ کے دوران زیرہ، اجوائن،سرسوں، لونگ اورشاہ زیرہ جیسے مصالحوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ ان کارنگ اوروزن بڑھانے کے لیے صنعتی رنگ، مصنوعی رنگ، ٹیلکم پاؤڈر،رائس بران آئل اوردیگر مضرکیمیکلز استعمال کیے جا رہے تھے۔ مصالحوں کے نمونے لیبارٹری جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔سجنارنے کہا کہ اس طرح کی ملاوٹی غذائیں جگراورگردوں کوشدید نقصان پہنچاسکتی ہیں، جبکہ کینسر،معدے کی بیماریاں،الرجی اوردیگرطویل مدتی صحت کے مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ انہوں نے ایچ-فاسٹ کی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے بتایاکہ ٹیم کے قیام کے صرف 140 دنوں کے اندر659 چھاپے مارے گئے، 202 ایف آئی آردرج کی گئیں اور246 ٹن ملاوٹی غذائی اشیا ضبط کی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں غذائی ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے دوران ملاوٹی ادرک-لہسن پیسٹ، سڑا ہوا گوشت، کیمیکل سے پکائے گئے پھل، مصنوعی پنیر، ملاوٹی اچار، چائے کا پاؤڈر اور ناقص معیار کا آر او پانی بھی ضبط کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande