ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال سے ایک عظیم سرپرست اور رہنما سے محروم ہونا پڑا ہے : پنکجا منڈے
ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال سے ایک عظیم سرپرست اور رہنما سے محروم ہونا پڑا ہے : پنکجا منڈےبیڑ، 4 اگست (ہ س) پدم شری اعزاز یافتہ، ممتاز ماہر تعلیم، سابق گورنر اور سماجی خدمت کے میدان کی معروف شخصیت ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے کولہاپور میں 91 برس کی عم
DY PATIL PANKAJA MUNDE


ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال سے ایک عظیم سرپرست اور رہنما سے محروم ہونا پڑا ہے : پنکجا منڈےبیڑ، 4 اگست (ہ س) پدم شری اعزاز یافتہ، ممتاز ماہر تعلیم، سابق گورنر اور سماجی خدمت کے میدان کی معروف شخصیت ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے کولہاپور میں 91 برس کی عمر میں انتقال پر مہاراشٹر کی وزیر ماحولیات و مویشی پروری پنکجا منڈے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے تعلیمی اور عوامی شعبے کو بڑا نقصان پہنچا ہے، جبکہ ان کے خاندان کو ذاتی طور پر ایک عظیم سرپرست اور رہنما سے محروم ہونا پڑا ہے۔پنکجا منڈے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل ان کے خاندان کے بزرگ اور رہنمائی کرنے والی شخصیت تھے۔ آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کے ساتھ ان کے گہرے تعلقات تھے اور وہ ہمیشہ خاندان پر والدانہ شفقت رکھتے ہوئے رہنمائی کرتے رہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے شعبوں میں ایسے ادارے قائم کیے، جو آج بھی ایک مثالی نمونہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کی زندگی کا مقصد دیہی علاقوں کے باصلاحیت طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا تھا اور انہوں نے اس مقصد کے لیے پوری زندگی کام کیا۔ انہوں نے تریپورہ، بہار اور مغربی بنگال کے گورنر کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں۔پنکجا منڈے نے کہا کہ تعلیم اور سماجی خدمت کے میدان میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے انہیں پدم شری اعزاز سے نوازا تھا۔ ان کے انتقال سے ملک کے تعلیمی، سماجی اور عوامی شعبوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کی وفات سے ان کے خاندان کو ذاتی طور پر بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے اور ایک باپ جیسا سایہ اور شفقت کرنے والا رہنما ہمیشہ کے لیے اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande