
اے ایم یو کے بیگم عزیزالنساء ہال میں ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت شجرکاری
علی گڑھ، 04 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بیگم عزیزالنسا ہال نے ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور یونیورسٹی کی سبز پہل کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے محکمہ لینڈ اینڈ گارڈنز کے اشتراک سے ملک گیر مہم ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم منعقد کی۔
پروگرام کا افتتاح ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ایم اطہر انصاری نے کیا، جبکہ اسکول ایجوکیشن کی ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈنز پروفیسر انور شہزاد، شعبہ زرعی مائیکرو بایولوجی کے پروفیسر شمس تبریز خان، اور سر سید ہال (جنوبی) کے پرووسٹ پروفیسر عبدالرؤف خان بھی موجود تھے۔
یہ شجرکاری مہم بیگم عزیزالنسا ہال کی پرووسٹ پروفیسر آسیہ سلطانہ کی قیادت میں وارڈنز اور ہال کے عملے کے فعال تعاون سے منعقد کی گئی۔ ہال کے احاطے میں مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے، جبکہ حاضرین نے ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کا عہد کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ایم اطہر انصاری نے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو ماحولیات کے تحفظ سے متعلق سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ پروفیسر قدسیہ تحسین نے بھی ہال انتظامیہ کی جانب سے ماحولیاتی شعور بیدار کرنے اور طلبہ میں سماجی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ