
ہندواڑہ میں ڈیوٹی کے دوران گرنے سے اے ایس آئی کی موتسرینگر، 04 اگست (ہ س
)۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے ماور علاقے میں ڈیوٹی کے دوران مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اے ایس آئی ماور میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے گر گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ شبہ ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ ان کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir