فوج کے زیر اہتمام ریاسی میں تربیتی پروگرام منعقد
فوج کے زیر اہتمام ریاسی میں تربیتی پروگرام منعقد جموں، 04 اگست (ہ س)۔ بھارتی فوج نے آپریشن سدبھاونہ کے تحت ضلع ریاسی کے سرہ علاقے میں اگنیویر اور ٹیروٹوریل آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 21 روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ فوجی حکام ک
Army


فوج کے زیر اہتمام ریاسی میں تربیتی پروگرام منعقد

جموں، 04 اگست (ہ س)۔ بھارتی فوج نے آپریشن سدبھاونہ کے تحت ضلع ریاسی کے سرہ علاقے میں اگنیویر اور ٹیروٹوریل آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 21 روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق پروگرام کا آغاز 3 اگست کو ہوا، جس میں سرہ اور ملحقہ دیہات کے 48 نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ اس تربیت کا مقصد نوجوانوں کو فوجی بھرتی کے لیے جسمانی، ذہنی اور تعلیمی طور پر تیار کرنا اور دور دراز علاقوں میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو جسمانی فٹنس، برداشت کی صلاحیت، دوڑ کی تکنیک، تحریری امتحان کی تیاری، بھرتی کے طریقہ کار اور ضروری دستاویزات سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شخصیت سازی، قائدانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور حوصلہ افزائی پر بھی خصوصی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

فوج کے تجربہ کار تربیت کار امیدواروں کی رہنمائی کریں گے تاکہ وہ اپنی جسمانی استعداد، اعتماد اور مجموعی تیاری کو بہتر بنا سکیں۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور بھرتی سے متعلق ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے اور دور افتادہ علاقوں میں قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande