
کاٹھمندو، 4 اگست (ہ س)۔ نیپال کے سنسری ضلع کے کپتان گنج میں گولی لگنے سے 22 سالہ رابندر مہتا کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ ہفتے کی فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
نیپال پولیس نے بتایا کہ سنسری ضلع کے کپتان گنج میں فائرنگ کے واقعے کے فورا بعد انہیں علاج کے لیے کاٹھمنڈو لایا گیا، جہاں وہ ٹی یو ٹیچنگ اسپتال مہاراج گنج میں زیر علاج تھے۔
کاٹھمنڈو پولیس کے ترجمان ایس پی دان بہادر تھاپا کے مطابق منگل کی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے جسم پر گولیوں کے زخم تھے۔ صحت کی سنگین حالت کی وجہ سے گولی نہیں نکالی جا سکی۔
اس کے ساتھ ہی واقعے میں ہلاکتوں کی کل تعداد بڑھ کر4 ہو چکی ہے۔ موت کی خبر کے ساتھ ہی سنسری ضلع میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ضلع کے ہر حساس مقام پر مسلح پولیس دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی