
نیویارک، 31 اگست (ہ س)۔ امریکی وائلڈ کارڈ کھلاڑی صوفیہ کینن نے 46 سالہ ہم وطن وینس ولیمز کو یو ایس اوپن 2026 کے پہلے راونڈ میں6-2, 7-6 (6)سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ مقابلہ نیویارک میں آدھی رات کے بعد شروع ہوا اور خواتین کے یو ایس اوپن کی تاریخ میں سب سے دیر سے شروع ہونے والا مقابلہ بن گیا۔
آرتھر ایش اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ نوواک جوکووچ اور ماریانو نوانے کے درمیان پانچ سیٹوں پر مشتمل مقابلے کے بعد شروع ہوا۔ دیررات ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں شائقین وینس ولیمز کو کھیلتے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں رکے رہے۔ وینس اپنے کیریئر کے 96ویں گرینڈ سلیم مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شامل ہوئی تھیں۔
وینس نے کہا، یہ مقابلہ بہت دیر سے شروع ہوا۔ میں نے اس سے پہلے کبھی اتنی دیر سے میچ نہیں کھیلا۔ مجھے خوشی ہے کہ اتنے سارے لوگ اس مقابلے کے لیے رکے رہے۔ ان کے سامنے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔
کینن نے پہلے ہی گیم میں وینس کی سروس توڑ دی اور ابتدائی سیٹ میں مسلسل برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے 0-3 کی برتری حاصل کر لی۔ وینس نے واپسی کرتے ہوئے ایک گیم جیتا، لیکن کینن نے دوبارہ سروس بریک حاصل کر کے پہلا سیٹ 2-6 سے اپنے نام کر لیا۔
دوسرے سیٹ میں بھی کینن نے 1-3 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم سات مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن وینس نے شاندار شاٹس کھیلتے ہوئے واپسی کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 5-5 کی برابری تک پہنچا اور پھر ٹائی بریک میں داخل ہو گیا۔
ٹائی بریک میں وینس کے پاس سیٹ جیتنے کے سات مواقع آئے، لیکن وہ ان میں سے کسی کو بھی کامیابی میں تبدیل نہ کر سکیں۔ کینن نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائی بریک 6-8 سے جیت لیا اور مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
وینس نے کہا، یہ مثالی صورتحال نہیں تھی۔ میں یقیناً کچھ اور چاہتی تھی۔ پہلی بار ہی رات ایک یا دو بجے اپنی رفتار حاصل کرنا اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانا آسان نہیں ہوتا، لیکن میں نے اپنی پوری کوشش کی۔
2020 کی آسٹریلین اوپن چیمپئن صوفیہ کینن اب دوسرے راو¿نڈ میں ٹاپ سیڈ امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا کا سامنا کریں گی۔
میدویدیف اور پیگولا نے بھی کامیابی حاصل کی
سابق چیمپئن ڈینیئل میدویدیف نے فرانس کے کوالیفائر ہیوگو گاسٹن کو 4-6، 2-6، 4-6 سے شکست دے کر دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنا لی۔ سنسناٹی اور مونٹریال میں ابتدائی راو¿نڈ میں باہر ہونے کے بعد میدویدیف نے اس کامیابی کے ساتھ شاندار واپسی کی۔
خواتین کے سنگلز میں تیسری سیڈ جیسیکا پیگولا نے رومانیہ کی ایلینا-گیبریئلا روسے کو 3-6، 2-6 سے شکست دی۔
دو مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن باربورا کریجیکووا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی سیڈڈ کھلاڑی بن گئیں۔ انہیں کامیلا راخیمووا نے 6-7 (4)، 2-6 سے شکست دی۔
اٹلی کی جاسمین پاو¿لینی نے سلووینیا کی ویرونیکا ایریاویک کو 3-6، 6-3، 4-6 سے شکست دی۔ یوکرین کی مارتا کوستیو±ک نے آسٹریلیا کی اسٹورم ہنٹر کو 4-6، 1-6 سے مات دی، جبکہ ایلینا سویٹولینا نے سولانا سیرا کو 1-6، 2-6 سے شکست دی۔
سابق چیمپئن مارین چیلیچ اور 2022 کے رنر اپ کیسپر روڈ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی