یو ایس اوپن: جوکووچ پہلے راونڈ میں باہر ہو گئے، ناوینے نے انہیں پانچ سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی
نیو یارک، 31 اگست (ہ س)۔ سربیاکی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نووک جوکووچ کو یو ایس اوپن 2026 کے پہلے راونڈ میں ہی ایک بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 48 ویں رینک کے ارجنٹینا کے ماریانو ناوینے نے اتوار کو جوکووچ کو 7-6(7/5), 5-7, 4-6, 6-2, 6-1 سے شکست دے کر
یو ایس اوپن


نیو یارک، 31 اگست (ہ س)۔ سربیاکی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نووک جوکووچ کو یو ایس اوپن 2026 کے پہلے راونڈ میں ہی ایک بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 48 ویں رینک کے ارجنٹینا کے ماریانو ناوینے نے اتوار کو جوکووچ کو 7-6(7/5), 5-7, 4-6, 6-2, 6-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

اس شکست کے ساتھ، جوکووچ کا ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلیم خطاب کا انتظار طویل ہو گیا۔ وہ 2023 سے یہ تاریخی کارنامہ انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

2006 کے آسٹریلین اوپن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جوکووچ کسی گرینڈ سلیم کے پہلے راونڈ میں ہار گئے ہیں۔ اس وقت انہیں پال گولڈسٹین نے شکست دی تھی۔ اس کے بعد جوکووچ نے گرینڈ سلیمز کے پہلے راونڈ میں لگاتار 78 میچ جیتے۔

ناوینے کے کیریئر کی سب سے بڑی جیت

25 سالہ ناوینے کے لیے یہ جیت بہت خاص تھی۔ یہ کسی ٹاپ-10 کھلاڑی کے خلاف گرینڈ سلیم میں ان کی پہلی جیت تھی۔ انہوں نے چار گھنٹے اور 36 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جوکووچ پر جسمانی طور پر دباو بنایااور فیصلہ کن سیٹ پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کر لیا۔

میچ کے دوران جوکووچ بے چین نظر آئے۔ انہیں کورٹ میں قے کرتے دیکھا گیا اور بعد میں انہیں درد کا سامنا کرنا پڑا۔ چوتھے سیٹ میں، انہوں نے ناوینے کی سرو توڑ کر 1-2 کی برتری حاصل کی، لیکن ارجنٹینا نے لگاتار پانچ گیم جیت کر سیٹ اپنے نام کیا اور میچ کو فیصلہ کن سیٹ پرپہنچا دیا۔

فائنل سیٹ سے پہلے، جوکووچ نے بھی اپنی کمر کے علاج کے لیے میڈیکل ٹائم آوٹ لیا، لیکن اس سے ان کی پریشانیاں حل نہیں ہوئیں۔ آخر میں نوینے نے فیصلہ کن سیٹ 1-6سے جیت کر ایک بڑا الٹ پھیر کیا۔

شکست کے بعد جوکووچ نے کہا، مجھے اس سے لطف نہیں آیا۔ یہ واضح تھا کہ کورٹ میں مجھے کتنا برا لگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال تقریبا ہر میچ میں قے اور جسم میں درد کے مسائل نے انہیں دوچار کیا ہے۔ جوکووچ نے کہا کہ آخر میں ان کی کمر اور کندھے نے بھی جواب دیا اور وہ میچ ختم نہیں کر سکے۔

ساتھ ہی، ناوینے، جو جوکووچ کو اپنا آئیڈل سمجھتے ہیں، نے کہا، میرے لیے اس کورٹ میں 'عظیم ترین کھلاڑی' کے خلاف کھیلنا بہت مشکل تھا۔ یہ یقینی طور پر کورٹ میں میرا اب تک کا بہترین تجربہ ہے۔ یہ سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ پانچ سیٹ کھیلنا اور جیتنا بہت اچھا لگا۔ میں بہت خوش ہوں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande