ایشیائی کھیل: بھوانی دیوی کی قیادت میں ہندوستان کی 20 رکنی تلوار بازی ٹیم کا اعلان
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س): ۔ اولمپین سی اے بھوانی دیوی آئندہ ایشیائی کھیلوں کے لیے اعلان کردہ ہندوستان کی 20 رکنی تلوار بازی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ تلوار بازی فیڈریشن نے اتوار کو قومی رینکنگ اور 2026 میں اہم بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکر
ایشیائی کھیل: بھوانی دیوی کی قیادت میں ہندوستان کی 20 رکنی تلوار بازی ٹیم کا اعلان


نئی دہلی، 31 اگست (ہ س): ۔

اولمپین سی اے بھوانی دیوی آئندہ ایشیائی کھیلوں کے لیے اعلان کردہ ہندوستان کی 20 رکنی تلوار بازی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ تلوار بازی فیڈریشن نے اتوار کو قومی رینکنگ اور 2026 میں اہم بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا اعلان کیا۔

منتخب کھلاڑی یکم سے 15 ستمبر تک پٹیالہ میں واقع نیتاجی سبھاش نیشنل اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں قومی تیاری کیمپ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد ہندوستانی دستہ 16 ستمبر کو آئیچی-ناگویا کے لیے روانہ ہوگا، جہاں مقابلے سے قبل حتمی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی تیاری کی جائے گی۔

ٹیم کا انتخاب ایشیائی سینئر تلوار بازی چیمپئن شپ، عالمی تلوار بازی چیمپئن شپ اور دولت مشترکہ تلوار بازی چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

بھوانی دیوی کی بین الاقوامی مقابلوں میں واپسی سے ہندوستان کی خواتین تلوار بازی ٹیم کو مضبوطی ملی ہے۔

ہندوستانی تلوار بازی کی سرکردہ کھلاڑیوں میں شامل بھوانی نے اس سال ایشیائی سینئر تلوار بازی چیمپئن شپ کے دوران دو ماہ کے وقفے کے بعد مسابقتی مقابلوں میں واپسی کی تھی۔

دولت مشترکہ تلوار بازی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کئی کھلاڑیوں سے بھی ہندوستانی ٹیم کو امیدیں ہیں۔ خواتین ایپی میں تنکشا کھتری اور پراچی لوہان نے بالترتیب طلائی اور کانسے کے تمغے جیتے تھے۔

مردوں کے سیبر مقابلے میں کرن سنگھ گجر نے دولت مشترکہ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر ایشیائی کھیلوں کے لیے اپنی دعویداری مضبوط کی۔

وہیں مردوں کے فائل مقابلے میں تیجس منوج پاٹل نے دولت مشترکہ تلوار بازی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہ اس مقابلے کے سینئر فائل زمرے میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی تلوار باز بنے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande