ہنگولی میں دو گاڑیوں کی ٹکر میں پولیس اہلکار کی موت
31 ہنگولی ، اگست (ہ س): مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع میں ہِورا گاؤں کے قریب گزشتہ رات ایک تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی، جس میں 50 سالہ پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اوندھا پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع
Policeman Killed In Truck Motorcycle Collision


31 ہنگولی ، اگست (ہ س): مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع میں ہِورا گاؤں کے قریب گزشتہ رات ایک تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی، جس میں 50 سالہ پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اوندھا پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پولیس اہلکار کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس معاملے کی جانچ کر رہے پولیس افسر شیام راؤ ڈونگرے نے بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت مرلی دھر جادھو کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ہنگولی تحصیل کے بسامبا پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق مرلی دھر جادھو اتوار کی رات اوندھا میں اپنی بندوبست ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد موٹر سائیکل سے بسامبا گاؤں واپس جا رہے تھے۔ جب وہ ہِورا گاؤں کے قریب پہنچے تو ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں مرلی دھر جادھو شدید زخمی ہو گئے اور ان کی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande