ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز نے وظیفے میں اضافے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا
جموں, 31 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسکمیز بمنہ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز نے وظیفے میں اضافے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا۔جموں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے انٹرنز نے 30 ہزار ر
Protest


جموں, 31 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسکمیز بمنہ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز نے وظیفے میں اضافے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا۔جموں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے انٹرنز نے 30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے اور زیر التوا سفارشات کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ وظیفے میں ترمیم کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے اور بارہا یاد دہانیوں کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

انٹرنز کا کہنا تھا کہ وہ اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال، کلینیکل ڈیوٹی اور دیگر طبی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں ملنے والا وظیفہ ان کی ذمہ داریوں کے مقابلے میں ناکافی ہے۔مظاہرین نے فنانس کمیٹی کی زیر التوا سفارشات نافذ کرنے، یکساں کام کے لیے یکساں معاوضہ دینے اور انٹرن شپ وظیفے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔انٹرنز نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات پر مزید تاخیر کیے بغیر فیصلہ لیا جائے اور جموں و کشمیر کے تمام میڈیکل اداروں میں وظیفے کا یکساں نظام نافذ کیا جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande