ایل آئی سی نے 70 سال مکمل کئے ،عوام کے تئیں اعتماد اور خدمات کا جشن
ممبئی ، 31 اگست (ہ س): ملک کی سرکردہ زندگی بیمہ کمپنی اور قومی اہمیت کے مالیاتی ادارے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا یعنی ایل آئی سی نے یکم ستمبر 2026 کو اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر اس اہم سنگ میل کا جشن منایا۔ ملک بھر میں زندگی بیمہ کو
LIC Completes 70 Years Of Trust


ممبئی ، 31 اگست (ہ س): ملک کی سرکردہ زندگی بیمہ کمپنی اور قومی اہمیت کے مالیاتی ادارے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا یعنی ایل آئی سی نے یکم ستمبر 2026 کو اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر اس اہم سنگ میل کا جشن منایا۔

ملک بھر میں زندگی بیمہ کو عام کرنے اور مناسب لاگت پر لوگوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے 1 ستمبر 1956 کو ایل آئی سی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کے بعد سے اعتماد، خدمات، مالی مضبوطی اور ملک کے عوام کے تئیں اپنی مستقل وابستگی کی بنیاد پر ایل آئی سی نے سات دہائیوں کا طویل اور نمایاں سفر طے کیا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں پالیسیوں کی تعداد کے لحاظ سے 65.16 فیصد اور پہلے سال کے پریمیم سے حاصل ہونے والی آمدنی کے لحاظ سے 56.66 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ایل آئی سی نے مارکیٹ میں اپنی سرکردہ پوزیشن برقرار رکھی۔ کمپنی کے زیر انتظام مجموعی اثاثوں میں 5.08 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ رقم بڑھ کر 57.29 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

بیمہ شعبہ نجی کمپنیوں کے لیے کھولے جانے کے باوجود ایل آئی سی نے ہندوستان کی سب سے بڑی زندگی بیمہ کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ ملک بھر میں پھیلی شاخوں، ایجنٹوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے وسیع نیٹ ورک نے اس مقام کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ ایل آئی سی افراد اور خاندانوں کی مختلف مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زندگی بیمہ، پنشن اور مارکیٹ سے منسلک مختلف مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ ایل آئی سی کے سفر کا ایک اہم مرحلہ مئی 2022 میں اس کا ابتدائی عوامی پیشکش یعنی آئی پی او تھا، جس کے بعد کمپنی کو این ایس ای اور بی ایس ای میں درج کیا گیا۔ اس کے بعد سے ادارے نے زندگی بیمہ کے شعبے میں اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے کارپوریٹ گورننس، شفافیت، ڈیجیٹل تبدیلی اور صارفین کی خدمات کو مسلسل ترجیح دی ہے۔

کمیونٹی خدمات کے شعبے میں ایل آئی سی نے 2006 میں ایل آئی سی گولڈن جوبلی فاؤنڈیشن قائم کی تھی۔ اب تک اس فاؤنڈیشن کے ذریعے ملک بھر میں 1,045 منصوبوں کے لیے 303 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ضرورت مند طلبہ کو مجموعی طور پر 105.27 کروڑ روپے کی 41,776 اسکالرشپ دی جا چکی ہیں۔ ایل آئی سی نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں بھی نمایاں بہتری کی ہے، جس سے صارفین کی سہولت اور خدمات کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ مائی ایل آئی سی ایپ سمیت مختلف ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے صارفین کے لیے خدمات تک رسائی اور سروس کی فراہمی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایل آئی سی نے پالیسی ہولڈرز، شیئر ہولڈرز، ملازمین، ایجنٹوں اور دیگر متعلقہ افراد کی جانب سے طویل عرصے سے ملنے والے اعتماد اور تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے۔

یوگ کشیمم وہامیہم یعنی تمہاری بھلائی ہماری ذمہ داری ہے کے بنیادی اصول کے تحت ایل آئی سی نے شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے، مالی سلامتی کو مضبوط بنانے اور صارفین کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے عزم کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ اپنے 70 سالہ مضبوط ورثے کی بنیاد پر وہ مسلسل خدمات اور ترقی کے مستقبل کی جانب نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande