جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کی
جموں, 31 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے محکمہ تعمیرات عامہ میں 357 مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ ج
جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کی


جموں, 31 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے محکمہ تعمیرات عامہ میں 357 مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ جے کے ایس ایس بی کے مطابق امیدوار اب 24 ستمبر تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سے قبل درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی تھی۔

پی ڈبلیو ڈی میں ڈویژنل کیڈر کی 357 آسامیوں پر بھرتی کے لیے بورڈ نے 6 جولائی کو اشتہار جاری کیا تھا، جبکہ درخواستوں کا عمل یکم اگست سے شروع ہوا تھا۔بورڈ نے بتایا کہ متعدد امیدواروں کی جانب سے آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل اہلیت، مطلوبہ دستاویزات اور دیگر شرائط کو اچھی طرح چیک کرلیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande