جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا نے پارتھ جند ل کو چیئرمین مقرر کیا
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س): ۔ ملک کی معروف کار ساز کمپنی جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا نے پارتھ جند ل کو نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ جند ل کی تقرری فوری اثر سے نافذ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پارتھ کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔ جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا کے چیئ
جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا نے پارتھ جند ل کو چیئرمین مقرر کیا


نئی دہلی، 31 اگست (ہ س): ۔

ملک کی معروف کار ساز کمپنی جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا نے پارتھ جند ل کو نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ جند ل کی تقرری فوری اثر سے نافذ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پارتھ کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔

جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا کے چیئرمین کے علاوہ پارتھ جند ل جے ایس ڈبلیو سیمنٹ اور جے ایس ڈبلیو پینٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر، جے ایس ڈبلیو ڈولکس لمیٹڈ کے چیئرمین اور جے ایس ڈبلیو انرجی کے بورڈ میں ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے بانی اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کے چیئرمین اور شریک مالک بھی ہیں۔

پارتھ جند ل مشترکہ منصوبے کے قیام کے وقت سے ہی جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل رہے ہیں۔ کمپنی کی مصنوعات کی حکمت عملی، مینوفیکچرنگ کی توسیع اور مقامی سطح پر پیداوار کے پروگرام کو تشکیل دینے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

ان کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جے ایس ڈبلیو گروپ جرمنی کی معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی اسکوڈا ووکس ویگن کے ساتھ ممکنہ شراکت داری کے سلسلے میں بات چیت کررہا ہے۔

جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، جے ایس ڈبلیو گروپ اور چین کی سرکاری گاڑیاں بنانے والی کمپنی ایس اے آئی سی موٹر کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس میں جے ایس ڈبلیو کی 35 فیصد اور ایس اے آئی سی موٹر کی 49 فیصد حصہ داری ہے۔ باقی 16 فیصد حصہ داری ہندوستانی مالیاتی اداروں، ڈیلروں اور ملازمین کے پاس ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande