
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ ملک کی معیشت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 7.8 فیصد کی شرح سے بڑھی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح 6.9 فیصد رہی تھی۔
وزارتِ شماریات و پروگرام عمل درآمد نے پیر کو جاری کیے گئے اعداد و شمار میں یہ معلومات دی ہیں۔ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے مطابق معیشت نے توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ این ایس او کے مطابق موجودہ مالی سال 2026تا2027 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) میں ملک کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این ایس اوکے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026تا2027 کی پہلی سہ ماہی میں مستقل قیمتوں پر حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 81.36 لاکھ کروڑ روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ مالی سال 2025تا2026 کی اسی سہ ماہی میں یہ 75.46 لاکھ کروڑ روپے تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال 2026تا2027 کے پہلے چار ماہ، یعنی اپریل سے جولائی تک، مالیاتی خسارہ (فزکل ڈیفیسٹ ) 4.5 لاکھ کروڑ روپے رہا۔ یہ سالانہ بجٹ تخمینوں کا 26.8 فیصد ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ شرح 18.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خسارے میں کمی آئی ہے۔
اس مدت کے دوران حکومت کی کل وصولیاں 1.31 لاکھ کروڑ روپے رہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی