
کاٹھمنڈو، 30 اگست (ہ س): ۔
نوو اکوٹ میں واقع ماتھِیلو تریشولی-3 ’اے‘ پن بجلی منصوبے کی سرنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے ہندوستان سے آئے ماہرین نے نیپالی فوج کے انجینئروں کے ساتھ مل کر بلاسٹنگ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
بچاو¿ مقام پر نیپالی فوج کے 66 جوان، تربیت یافتہ کتوں سمیت خصوصی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، مسلح پولیس فورس کے 18 جوان اور نیپال پولیس کے 6 جوانوں سمیت کل 90 افراد پر مشتمل مشترکہ ٹیم تعینات ہے۔ یہ ٹیم دوپہر 2 بجے سرنگ کے مرکزی حصے (’کراو¿ن ہیڈ‘) تک پہنچی اور وہاں 2×3 فٹ کا سوراخ بنایا۔ رسی کی مدد سے ٹیم نیچے اتری اور اندر پھنسے لوگوں کو آواز دی، لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔
اس کے بعد بچاو¿ کارروائی کو مزید آسان اور تیز بنانے کے لیے بڑے آلات کے استعمال، بلاسٹنگ اور بنائے گئے سوراخ کو چوڑا کرنے کا کام بیک وقت جاری رکھا گیا ہے۔ مشکل اور خطرناک حالات کے باوجود ریسکیو ٹیم چوبیس گھنٹے مسلسل بچاو¿ مہم میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ