
’مرزا پور‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر ہے۔ مقبول ویب سیریز کی کہانی کو آگے بڑھانے والی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ 4 ستمبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ گرمیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) نے ’اے‘ یعنی ایڈلٹ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ تقریباً 3 گھنٹے 17 منٹ طویل اس فلم میں ایک بار پھر مرزا پور کی گدی کے لیے خونی تصادم اور اقتدار کی جنگ دیکھنے کو ملے گی۔
فلم میں پرانے دشمنوں کی واپسی کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے کے لیے پُرتشدد ٹکراؤ دیکھنے کو ملے گا۔ پنکج ترپاٹھی ایک بار پھر کالین بھیا کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ علی فضل گڈو، دویندو منّا اور شویتا ترپاٹھی گولو کے کردار کو آگے بڑھائیں گے۔ وہیں، جتیندر کمار ببلو پنڈت کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں کرداروں کے درمیان بدلتے رشتے، بدلہ اور اقتدار کی لڑائی کہانی کو آگے بڑھائے گی۔
’مرزا پور: دی مووی‘ ایمیزون پرائم ویڈیو کی معروف سیریز ’مرزا پور‘ کے تینوں سیزنز کی کہانی کو آگے لے جائے گی۔ یہ سیریز اپنی زبردست اداکاری، بولڈ مواد، ایکشن اور سنسنی خیز کہانی کے لیے ناظرین کے درمیان مقبول رہی ہے۔ اب بڑے پردے پر مرزا پور کی دنیا اور اس کے کرداروں کی خونی جنگ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ فلم کے طویل دورانیے اور ’اے‘ سرٹیفکیٹ کے باوجود مداحوں میں اسے لے کر خاصا جوش و خروش ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد