
لندن،30اگست (ہ س )۔
انگلینڈ کے معروف گراو¿نڈ لارڈ میں ان دنوں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا سلسلہ جاری ہے ۔آج چوتھے دن کے کھیل کے دوران لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کو 389 رنوں کا ہدف دے دیا۔
لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 177 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں محمد عباس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔لارڈز ٹیسٹ کی واضح رہے کہ اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم کے اسکور 290 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم صرف 110 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ