کمرے میں پھندے سے خاتون کی لاش لٹکی ملی
نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔ دہلی کے ویلکم علاقے میں تقریباً چار دنوں تک مشتبہ حالت میں خاتون کی لاش اس کے کمرے میں ہی پھندے سے لٹکی رہی۔ گھر سے بدبو جب پڑوسیوں اور مکان مالکن تک پہنچی تو اس کا انکشاف ہوا۔ مکان مالکن اور پڑوسیوں نے خاتون کے کمرے ک
خودکشی کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔

دہلی کے ویلکم علاقے میں تقریباً چار دنوں تک مشتبہ حالت میں خاتون کی لاش اس کے کمرے میں ہی پھندے سے لٹکی رہی۔ گھر سے بدبو جب پڑوسیوں اور مکان مالکن تک پہنچی تو اس کا انکشاف ہوا۔ مکان مالکن اور پڑوسیوں نے خاتون کے کمرے کا دروازہ توڑا تو ان کے ہوش اڑ گئے۔ پھندے پر مہک (26) کی لاش انتہائی مسخ شدہ اور گلی سڑی حالت میں لٹکی ہوئی تھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ خاتون کا شوہر گزشتہ دو ماہ سے غائب ہے۔ خاتون کے اہلِ خانہ کا بھی کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ پولیس کو متوفیہ کے پاس سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ اس کی بنیاد پر پولیس خاتون کے لواحقین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جی ٹی بی اسپتال کے مردہ خانے بھیج دی ہے۔ کرائم برانچ کی ٹیم کے علاوہ فارینسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ ابتدائی جانچ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ مہک کے شوہر نے دوسری شادی کر لی تھی۔ اس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے مہک نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق، مہک اپنے شوہر کے ساتھ گزشتہ دو سالوں سے ویلکم میں واقع کبیر نگر گلی نمبر 6 میں رہتی تھی۔ اس کا شوہر سنیف پرائیویٹ ملازمت کرتا ہے۔ 15 اگست 2024 کو سنیف اپنی بیوی مہک کے ساتھ گلی نمبر 6 کے مکان میں کرائے پر رہنے آیا تھا۔ مکان مالکن کو اس نے اپنا بلند شہر کا آدھار کارڈ دیا تھا۔

بعد میں اس نے مہک کو اپنی بیوی بتایا۔ دونوں ٹھیک ٹھاک رہ رہے تھے۔ سنیف نے بیوی کو کچھ آٹو رکشہ دلوا رکھے تھے۔ مہک ان کا کرایہ وصول کرتی تھی۔ آٹو ڈرائیور اسے گھر پر ہی کرایہ دے جاتے تھے۔ مکان مالکن کی بیٹی نے 23 اگست کو اسے آخری بار دیکھا تھا۔ اس کے بعد 26 اگست کو کمرے سے اس کی لاش ملی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande