شاہ آباد ڈیری: باتھ روم میں 22 سالہ خاتون کی لاش ملی، قتل کا معاملہ درج
نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔ دہلی کے شاہ آباد ڈیری تھانہ علاقے میں واقع پرہلاد پور بانگر گاوں میں ہفتہ کے روز ایک گھر کے باتھ روم سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مفرور شوہر کی تلاش
کرائم کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔

دہلی کے شاہ آباد ڈیری تھانہ علاقے میں واقع پرہلاد پور بانگر گاوں میں ہفتہ کے روز ایک گھر کے باتھ روم سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مفرور شوہر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ کے بھائی محمد گلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی بہن کا نکاح تقریباً دو سال قبل محمد لال بابو سے ہوا تھا اور وہ پرہلاد پور بانگر میں رہ رہے تھے۔ جب وہ بہن کے گھر پہنچا تو سویلہ مردہ ملی جبکہ اس کا شوہر اور بچہ وہاں سے غائب تھے۔

پولیس کے مطابق، 29 اگست کو پرہلاد پور بانگر میں واقع مکان نمبر ایچ-416 میں ایک خاتون کی موت سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ان کی ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے باتھ روم میں خاتون کی لاش پڑی ملی۔ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ سویلہ خاتون (زوجہ محمد لال بابو) کے طور پر ہوئی ہے۔ واردات کے بعد سے خاتون کا شوہر اور اس کا بچہ مشتبہ حالات میں لاپتہ ہیں۔ خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روہنی میں واقع بی ایس اے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔ موت کے اصل اسباب کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی چل سکے گا۔

فی الحال پولیس آس پاس کے پڑوسیوں اور لواحقین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے نیز مفرور شوہر کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande