سیتاپور میں کانوڑ یاترا کی تیاریوں کے دوران ڈی جے گاڑی میں کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت
-ڈی جے ہائی ٹینشن لائن کے رابطے میں آنے سے پیش آیا حادثہ سیتاپور، 3 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے سیتا پور ضلع میں ساون کے مہینے کے پہلے پیر کی صبح تھان گاوں تھانہ علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ کانوڑ یاترا نکالنے کی تیاری کر رہے عقیدت مندوں کے ای
UP-SITAPUR-CURRENT-2-DEATH


-ڈی جے ہائی ٹینشن لائن کے رابطے میں آنے سے پیش آیا حادثہ

سیتاپور، 3 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے سیتا پور ضلع میں ساون کے مہینے کے پہلے پیر کی صبح تھان گاوں تھانہ علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ کانوڑ یاترا نکالنے کی تیاری کر رہے عقیدت مندوں کے ایک گروپ کے ساتھ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب راجا پور کیوٹانا گاو¿ں کے قریب ایک ڈی جے گاڑی ہائی ٹینشن بجلی کی لائن کے رابطے میں آ گئی ۔ کرنٹ لگنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے سے افرا تفری پھیل گئی اور عقیدت مندوں میں خوف چیخ و پکار مچ گئی۔

حادثے میں گڈو یادو اور دھورا گاؤں کے رہنے والےسنتوش یادو کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ دو دیگر عقیدت مند شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق، عقیدت مندوں کا ایک گروپہ صبح 9:00 بجے کے قریب کانوڑ یاترا کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے نکلا تھا۔ اسی دوران پک اپ گاڑی پر سوار ڈی جے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گاوں پولیس اور انتظامی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ضروری کارروائی شروع کردی۔ حادثے کے بعد علاقے کے شیو بھکتوں اور عقیدت مندوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور کانوڑ یاترا کا جوش ماتم میں بدل گیا۔ ایس پی (جنوب) درگیش سنگھ نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے۔ پہلی نظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ ڈی جے گاڑی کے ہائی ٹینشن پاور لائن کی زد میں آنے سے پیش آیا ۔ پولیس پورے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ لاپرواہی کیسے ہوئی اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande