تلنگانہ حکومت کی گجولارامارم میں انہدامی کارروائی
حیدرآباد ، 3 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے گجولارامارم علاقے میں انہدامی کارروائی کی گئی، جہاں محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے کئی صنعتی شیڈز اوردکانوں کو منہدم کردیا۔ ریونیوعہدیدارپولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں پہنچے اور ک
تلنگانہ حکومت کی گجولارامارم میں انہدامی کارروائی،


حیدرآباد ، 3 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے گجولارامارم علاقے میں انہدامی کارروائی کی گئی، جہاں محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے کئی صنعتی شیڈز اوردکانوں کو منہدم کردیا۔

ریونیوعہدیدارپولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں پہنچے اور کارروائی شروع کی۔ انہدامی کارروائی کے دوران بعض متاثرہ افراد اور مقامی افراد نے عہدیداروں کی کارروائی میں مداخلت کرنے اور احتجاج کرنے کی کوشش کی۔

صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس نے کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والے بعض افراد کو حراست میں لے لیا۔

انہدامی کارروائی کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مقامی افراد اور کاروباری مالکان نے کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ان کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے انہدام کی مکمل وجوہات، جائیدادوں کی قانونی حیثیت اور متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کیے جانے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande