کانوڑ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹاٹا پاور کی اہم پیش رفت
نئی دہلی، 03اگست (ہ س)۔ شمالی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل اپنے آپریشنل علاقے میں کانوڑ یاترا کے متعین کردہ راستوں پرکانوڑ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے جامع حف
کانوڑ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹاٹا پاور کی اہم پیش رفت


نئی دہلی، 03اگست (ہ س)۔ شمالی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی سرکردہ پاور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل اپنے آپریشنل علاقے میں کانوڑ یاترا کے متعین کردہ راستوں پرکانوڑ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے جامع حفاظتی اقدامات نافذ کر رہی ہے۔

اس سال 30 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہونے والی سالانہ کانوڑ یاترا کے دوران سڑکوں اور کالونیوں میں عقیدت مندوں کی بھاری آمدورفت رہتی ہے جس سے خاص طور پر مانسون کے موسم میں بجلی سے متعلق حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کانوڑ یاترا کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹاٹاپاور- ڈی ڈی ایل نے اپنے کام کے علاقے میں وسیع سروے کیا ہے اور ضروری بجلی حفاظتی اقدامات نافذ کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت کانوڑ یاترا کے راستوں پرواقع بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمروں اور بجلی سب اسٹیشنوں کی لیکیج جانچ کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی یاتریوں کی محفوظ اور بلاتعطل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے مقصد سے کمپنی کے زیر کنٹرول تمام اسٹریٹ لائٹوں کے ہموار آپریشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کانوڑ کیمپوں میں بجلی سے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام کانوڑ کیمپوں میں میٹر لگائے جائیں، مکمل ریٹنگ والے ایم سی بی اورای ایل سی بی کا استعمال کیا جائے نیزکنیکٹیڈ لوڈ کے مطابق بغیر مناسب ریٹنگ والی اعلیٰ کوالٹی کی انسولیٹیڈ وائربغیرکسی کھلے جوائنٹ کے لگائی جائے۔اس کے علاوہ جن خطرناک تنصیبات یا کھلے پینلز کے کورٹوٹے ہوئے ہیں یاجنہیں لاک نہیں کیا جاسکتا،ان کی بیریکیڈنگ یا فینسنگ یقینی بنائی جائے۔ مانسون کے پیش نظر دہلی میں پانی بھر جانے کے خطرے والے نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande